برائے دفع برص
اَلْمَجِیْدُ
خاصیت: اگر برص زدہ شخص ایام بیض میں روزہ رکھے اور ہر روزہ افطار کے وقت اس اسم شریف کو بکثرت پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اچھا ہو جائے گا۔
برائے علم و حکمت
اَلْبَاعِثُ
خاصیت : سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر اس اسم کو سو بار پڑھا کرے تو اس کا قلب علم و حکمت سے معمور ہو۔
برائے اطاعت اولاد
اَلشَّھِیْدُ
خاصیت : اگر نافرمان اولاد یا بیوی کی پیشانی پکڑ کر اس کو پڑھے، یا ہزار بار پڑھ کر دم کرے، وہ فرمانبردار ہو جائیں۔
کفایت برائے مہمات
اَلْحَقُ
خاصیت : ایک مربع کاغذ کے چاروں گوشوں میں لکھ کر اس کو ہتھیلی پر رکھ کر آخر شب میں آسمان کی طرف بلند کرے تو مہمات کیلئے کافی ہو۔
قضائے حاجت
اَلْوَکِیْلُ
خاصیت: ہر حاجت کے لئے اس کی کثرت مفید ہے۔
برائے ہمت و قوت
اَلْقَوِیُّ
خاصیت: اگر کم ہمت اسے پڑھے تو باہمت ہو جائے۔ اگر کمزور پڑھے تو زور آور ہو۔ اگر مظلوم اپنے ظالم کو مغلوب کرنے کیلئے پڑھے تو وہ مغلوب ہو جائے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭