اعمال قرآنی-مشکلات کا حل

رجوع از فجور
اَلْمُبِیْنُ
خاصیت: اس کے خواص ’’القوی‘‘ کی مانند ہیں اور اگر کسی فاجر مرد یا عورت پر پڑھا جائے تو فجور سے باز آئے۔
برائے آسانی مشکل
اَلْوَلِیُّ
خاصیت: جو بکثرت اس اسم مبارک کو پڑھے محبوب ہو جائے اور جس کو کوئی مشکل پیش آئے، شب جمعہ میں ہزار بار پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ مشکل آسان ہو جائے۔
حصول اخلاق حمیدہ
اَلْحَمِیْدُ
خاصیت : اس اسم مبارک کی کثرت سے اخلاق و اقوال و افعال حمیدہ حاصل ہوں۔
برائے تسخیر
اَلْمُحْصِیْ
خاصیت: اگر روٹی کے بیس ٹکڑوں پر بیس بار پڑھے تو خلقت مسخر ہو۔
حفاظت حمل
اَلْمُبْدِیْ
خاصیت: حاملہ کے بطن پر آخر شب میں پڑھے تو حمل محفوظ رہے اور ساقط نہ ہو۔
بھولی ہوئی بات یاد آئے
اَلْمُعِیْد
ُ خاصیت: اگر کوئی بات بھول جائے اور یاد کرنے سے یاد نہ آئے تو اس اسم مبارک کو بار بار ذکر کرے تو بفضل باری تعالیٰ یاد آ جائے۔(جاری ہے)

Comments (0)
Add Comment