دفع مرض و بلا:
اَلْغَنِیُّ
خاصیت: کسی مرض میں یا بلا کے وقت اس اسم مبارک کو پڑھا کریں، تو وہ دفع ہو۔
حصول غنا:
اَلْمُغْنِیْ
خاصیت: اس اسم مبارک کو ہر روز ہزار بار پڑھیں تو تونگری حاصل ہو۔
حصول مراد:
اَلْمُعْطِیْ
خاصیت: ہر مراد کے حاصل ہونے کیلئے اس اسم مبارک کا ورد مفید ہے۔
اَلْمَانِعُ
خاصیت: جو اپنی مراد تک نہ پہنچ سکے، اس کو صبح و شام پڑھا کرے، مراد حاصل ہو۔
اَلضَّارُ
خاصیت: شب جمعہ میں سو بار پڑھے تو ضرر سے محفوظ رہے۔
حصول نفع:
اَلنَّافِعُ
خاصیت: جس چیز سے نفع حاصل کرنا ہو، اس اسم مبارک کو دل سے پڑھے۔
نورانیت قلب:
اَلنُّوْرُ
خاصیت: اس اسم مبارک کے ذکر سے نور قلب حاصل ہو۔(جاری ہے)