آج کی دعا

جب سورج طلوع ہو
جب آفتاب نکل آئے تو یہ کلمات کہنے چاہئیں:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَقَالَنَا ھٰذَا وَلَمْ یُھْلِکْنَابِذُبُوْبِنَا(مسلم)
ترجمہ: تما م تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس نے ہمیں معاف فرماکر یہ دن ہمیں عطا فرمایا اور ہمیں ہمارے گناہوں کی پاداش میں ہلاک نہیں کیا ۔
نماز فجر کو جاتے وقت
جب گھر سے نماز فجر پڑھنے کیلئے چلے تو یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَّفِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّمِیْنِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّسَارِیْ نُوْرًا وَّفَوْقِیْ نُوْرًا وَّتَحْتِیْ نُوْرًا وَّاَمَامِیْ نُوْرًا وَّخَلْفِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ لِّیْ نُوْرًا وَّاَعْظِمْ لِیْ نُوْرًا اَللّٰھُمَّ اَعْطِنِیْ نُوْرًا۔(صحیح مسلم)
ترجمہ : یا اللہ! میرے دل میں نور عطا فرمائیے، اور میری آنکھ میں نور، میری سماعت میں نور، میرے دائیں نور، میرے بائیں نور ،میرے اوپر نور، میرے نیچے نور، میرے سامنے نور، اور میرے پیچھے نور، اور میرے لئے نور مقرر فرما دیجئے اور میرے نور کو عظیم بنا دیجئے یا اللہ ! مجھے نور عطا فرما دیجئے۔

Comments (0)
Add Comment