فرض نماز کے بعد
لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔
اَللّٰھُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلاَ مُعْطِیْ لِمَا مَنَعْتَ وَلاَ یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ(بخاری و مسلم )
ترجمہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں سلطنت اسی کی ہے تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اے اللہ ! جو چیز آپ عطا فرمائیں اسے روکنے والا کوئی نہیں اور جو چیز آپ روک لیں اسے دینے والا کوئی نہیں اور کسی با رتبہ شخص کو اس کا رتبہ آپ کے مقابلے میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔
اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلیٰ ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ
ترجمہ : اے اللہ ! میری اس بات میں مدد فرما کہ میں آپ کا ذکر کرسکوں، آپ کا شکر ادا کروں اور آپ کی اچھی عبادت کروں۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْبُخْلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ اَرْذَلِ الْعُمُرِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ (حصن حصین)
ترجمہ : اے اللہ ! آپ کی پناہ مانگتا ہوں بزدلی سے اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں بخل سے اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں بدترین (بڑھاپے کی) عمر سے اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں دنیا کے فتنے سے اور قبر کے عذاب سے۔
٭٭٭٭٭