اسما الحسنیٰ- مشکلات کا حل

السلام جلاجلالہ
ترجمہ: سلامت رکھنے والا۔ بے عیب ذات
عدد: 131
خواص:
(1) جو ہمیشہ صبح کی نماز کے بعد ہزار بار اس اسم مبارک کو پڑھے گا، اس کا علم زیادہ ہوگا۔
(2) جو اسے ایک سو اکتیس بار یا ایک سو اکسٹھ بار پڑھ کر بیمار پردم کرے گا، بیمار صحت پائے گا۔
(3) جو اس اسم مبارک کو وظیفہ بنائے یا لکھ کر پاس رکھے دشمن سے نڈر رہے۔
(4) بیمار یا خائف اگر ایک سو گیارہ بار پڑھ کر دم کرے بیماری اور خوف سے محفوظ رہے۔
(5) جو چھ سو نوے بار شیرینی پر پڑھ کر دشمن کو کھلائے، دشمن مہربان ہو۔
(6) جو ایک سو اکیس بار یہ اسم اور سلام قولا من رب رحیم کسی مریض پر پڑھے اگر اس کی موت کا وقت نہ آیا ہو تو اس شفا مل جائے گی یا کم از کم مرض میں تخفیف ہوجائے گی۔
(7) اگر مریض کے پاس اس کے سرہانے بیٹھ کر دونوں ہاتھ اٹھا کر یہ اسم ایک سوچھتیس بار بلند آواز سے پڑھے کہ مریض سن لے بفضل باری تعالیٰ اس کو شفا ہوگی۔
(8) ہر فرض نماز کے بعد پندرہ مرتبہ اللٰھم یا سلام سلم پڑھنا ہرطرح کی سلامتی کے لئے مفید ہے۔
(9) جو کوئی کثرت سے اس اسم کو پڑھتا رہے گا، خد تعالیٰ نے چاہا تو تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا اور جو کوئی 115 مرتبہ یہ اسم پڑھ کر بیمار پر دم کرے گا، حق تعالی اس کو صحت و شفاء عطا فرمائے گا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment