اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

المؤمن جل جلالہ:
ترجمہ: امن و ایمان دینے والا
عدد: 136
خواص:
1۔ جو کثرت سے اس اسم مبارک کا ورد کرے، اس کا ایمان قائم رہے اور مخلوق اس کی مطیع و معتقد ہو جائے۔
2۔ جو کوئی روزانہ تین بار پڑھنے کا معمول رکھے، خوف سے نڈر ہو۔
3۔ جو کوئی ایک سو چھتیس بار پڑھا کرے، ظالموں کے ظلم اور جملہ آفات سے محفوظ رہے۔
4۔ خوف زدہ آدمی اگر فرضوں کے بعد چھتیس بار اس اسم کا ورد رکھے تو اس کی جان و مال محفوظ رہیں گے۔
5۔ جس پر رعب اور خوف طاری ہو، وہ ’’یا سلام یا مؤمن‘‘ کا ورد رکھے، خصوصاً مسافر اگر اس کا ورد رکھیں تو انہیں حق تعالیٰ کی طرف سے امن و سلامتی نصیب ہو۔
6۔ جو شخص کسی خوف کے وقت چھ سو تیس بار اس اسم کو پڑھے گا، بفضل باری تعالیٰ ہر طرح کے خوف اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔
7۔ جو ایک سو پندرہ بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو ہر طرح کے خوف اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔
8۔ جو کوئی کسی خوف کے وقت 230 بار اس اسم کو پڑھے گا، بفضل الٰہی ہر طرح کے خوف اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔ جو شخص اس اسم کو پڑھے یا لکھ کر پاس رکھے، اس کا ظاہر و باطن حق تعالیٰ کی امان میں رہے گا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment