اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

العزیز جل جلالہ
ترجمہ: سب پر غالب
عدد: 94
خواص:
1۔ جو شخص چالیس دن تک چالیس مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا، رب تعالیٰ اس کو معزز و مستغنی بنا دیں گے۔
2۔ جو شخص نماز فجر کے بعد اکتالیس مرتبہ پڑھتا رہے، وہ بفضل باری تعالیٰ کسی کا محتاج نہ ہو اور ذلت کے بعد عزت پائے۔
3۔ اگر لوگ رات کے آخری حصے میں جمع ہوکر دو ہزار بار پڑھیں تو بارش برسے گی۔
4۔ جو ’’یا عزیز من کل عزیز بحق یا عزیز‘‘ پڑھے تو تمام مخلوق میں عزیز ہو۔
5۔ جو چورانوے دن تک چورانوے مرتبہ پڑھ لیا کرے، معزز و کامران رہے۔
6۔ جو چار سو گیارہ دن تک دو سو بار مع اول آخر درود شریف پڑھے، اس کے سب کام پورے ہو جائیں۔
7۔ جو اکتالیس بار صبح کو روز حاکم کے پاس جانے کے وقت ’’یا عزیز‘‘ پڑھ لیا کرے، حاکم مہربان رہے۔
8۔ جو عشاء کے بعد دو سو بار ’’یا عزیز یا عزیز من کل عزیز ادعو بلطفک یا عزیز‘‘ پڑھ لیا کرے، رب تعالیٰ کی رحمت اس کی طرف متوجہ ہو جائے۔
9۔ جو متواتر سات دن تک ایک ہزار بار پڑھے اس کا دشمن ناکام ہو جائے۔
10۔ جو کسی (دشمن کے) لشکر کی طرف ہاتھ کا اشارہ کرکے ستر بار پڑھے وہ لشکر خدا تعالیٰ کے حکم سے شکست کھا جائے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment