المھیمن جل جلالہ
ترجمہ: نگہبان
عدد: 145
خواص:
1۔ جو کوئی غسل کرے، پھر خلوت میں توجہ کے ساتھ نماز پڑھے اور سو بار یہ اسم مبارک پڑھے، اس کے دل میں نور پیدا ہو گا اور اس کی مراد پوری ہو جائے گی اور وہ عالی ہمت ہو جائے گا۔
2۔ جو عشاء کی نماز کے بعد 145 بار پڑھنے کا معمول بنائے، وہ تکوینیات کا ان کے وقوع سے پہلے مشاہدہ کر لے گا۔
3۔ جو کوئی اسے انتیس بار پڑھے گا، غم نہ پائے گا۔
4۔ جو یہ اسم ہمیشہ پڑھتا رہے گا، تمام بلاؤں سے محفوظ رہے گا۔
5۔ جو شخص ایک سو پندرہ مرتبہ پڑھے، بفضل باری تعالیٰ پوشیدہ چیزوں پر مطلع ہو۔
الجبار جل جلالہ
ترجمہ: سب سے زبردست، نقصان کو پورا کرنے والا
عدد: 206
خواص:
1۔ جو شخص روزانہ صبح و شام دو سو چھبیس (226) مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا، بفضل باری تعالیٰ ظالموں کے ظلم و قہر سے محفوظ رہے گا۔
2۔ اگر کوئی بادشاہ اس کو پڑھا کرے تو دوسرا بادشاہ اس پر غالب نہ ہو۔
3۔ جو کوئی اس اسم کو ہمیشہ پڑھتا رہے، وہ مخلوق کی غیبت اور بدگوئی سے نڈر ہو اور رب تعالیٰ ایسے شخص کی ہر ظالم و جابر سے حفاظت فرماتا ہے۔
4۔ اس اسم کے ساتھ ذوالجلال والاکرام ملا کر پڑھنا بھی حفاظت کیلئے بہت مفید ہے۔ (جاری ہے)