الباسط جل جلالہ
ترجمہ: روزی کشادہ کرنے والا
عدد: 72
خواص:
1۔ جو چاشت کی نماز کے بعد دس بار پڑھے گا، اسے ہر معاملے میں کشادگی نصیب ہوگی اور حق تعالیٰ نے چاہا تو کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوگا۔
2۔ جو دس بار آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر پڑھے اور پھر ہاتھ اپنے چہرے پر پھیرے تو اس کیلئے غنا کا ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔
3۔ جو چالیس بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو مخلوق سے بے پروا ہوگا۔
4۔ مشکلات کیلئے ہر نماز کے بعد ایک سو چالیس بار روز کا معمول رکھنا مفید ہے۔
5۔ کشائش کے لئے بہتر 72 دن تک روزانہ بارہ ہزار بار یہ اسم پڑھے۔
6۔ جو کوئی تین رات میں سوا لاکھ بار یا باسط ختم کرے اور اول و آخر سو سو بار درود شریف پڑھے اسے، حق تعالیٰ نے چاہا تو غیب سے روزی ملے گی۔ تین راتوں کے بعد روزانہ سو بار پڑھ لیا کرے۔
7۔ جو کوئی سحر کے وقت آنکھیں بند کرکے گیارہ مرتبہ یہ اسم پڑھ کر ہاتھ پر دم کرکے منہ پر پھیرے اور پھر آنکھیں کھول کر ہاتھوں کو دیکھے، اس دن بھوکا نہ رہے گا، مگر پھر بہتر 72 بار پڑھ کر یہ دعا مانگے۔
اللھم زد ثم زد و لا تنقص
8۔ جو بہتر بار روزانہ اس اسم کو پڑھا کرے، اسے حق تعالیٰ تمام آفتوں اور بلاؤں سے محفوظ رکھے گا۔
9۔ جو کوئی اس اسم کو رات کے آخری حصے میں ہاتھ اٹھا کر دس بار کہے ہمیشہ خوش دل رہے اور کوئی غم والم نہ ہو اور ایسی جگہ سے نفع ہو جس کی امید نہ ہو۔
10۔ جو اس اسم کو ہر روز پڑھا کرے اور لکھ کر اپنے پاس رکھے، اس کو حق تعالیٰ نے چاہا تو غم نہیں پہنچے گا اور وہ غیب سے روزی پائے گا، کسی کا محتاج نہ ہوگا۔(جاری ہے)