آج کی دعا

صبح کی نماز کے بعد
فجر کی نماز کے بعد مندرجہ ذیل اذکار کا معمول بنایا جائے۔
لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ۔
ترجمہ : اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے کوئی اس کا شریک نہیں، اسی کی بادشاہی اور اسی کے لئے تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
حدیث میں ہے کہ جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات کہے تو اسے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اس کے دس گناہ معاف ہوتے ہیں اور دس درجات بلند ہوتے ہیں اور وہ شام تک شیطان کے اثرات سے محفوظ رہتا ہے اور اگر یہ کلمات شام کو کہے تو صبح تک ایسا ہی ہوتا ہے۔(ابو دائود و ابن ماجہ) پھر سید الاستغفار پڑھا جائے جس کے الفاظ یہ ہیں۔
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلیٰ عَھْدِکَ وَ وَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّمَا صَنَعْتُ اَبُوْئُ لَکَ بٍنَعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُؤْئُ لَکَ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لاَیَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ۔
ترجمہ : یا اللہ! آپ میرے پروردگار ہیں آپ کے سوا کوئی معبود نہیں آپ نے مجھے پیدا کیا۔ میں آپ کا بندہ ہوں اور میں اپنی استطاعت کی حد تک آپ سے کئے ہوئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں میں اپنے اعمال کے شر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں آپ نے جو نعمتیں مجھ پر نازل فرمائیں ان کا آپ کے حضور اعتراف کرتا ہوں اور اپنے گناہ کا اقرار کرتا ہوں پس میری مغفرت فرما دیجئے کیونکہ آپ کے سوا کوئی گناہوں کی مغفرت نہیں کرسکتا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment