العدل جل جلالہ
ترجمہ: انصاف کرنے والا
عدد: 104
خواص:
(1) جو اس اسم کو پڑھے اور روٹی کے بیس لقموں پر شب جمعہ کو لکھ کر کھالے تو اس کے لئے دلوں کو مسخر کردیا جاتا ہے۔
(2) جو کوئی ہر نماز کے بعد پڑھے، غیب سے روزی پائے اور اسے نیک عمل کی توفیق ہو۔
(3) جو کوئی مغرب کی نماز کے بعد ہزار بار پڑھے گا، آسمانی بلاؤں سے نجات پائے گا۔
اللطیف جل جلالہ
ترجمہ: بڑا لطف و کرم والا
عدد: 129
خواص:
(1) جو شخص 133 مرتبہ یا لطیف پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے رزق میں برکت ہوگی اور اس کے سب کام بخوبی پورے ہوں گے۔
(2) جو شخص فقر و فاقہ، دکھ، بیماری، تنہائی، کسمپرسی یا کسی اور مصیبت میں گرفتار ہو، وہ اچھی طرح وضو کر کے دوگانہ پڑھے اور اپنے مقصود مطلب کو دل میں رکھ کر سو مرتبہ یہ اسم پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو مقصد پورا ہوگا۔
(3) جو اس اسم کو روزانہ ایک سو تہتر (173) بار پڑھے، اس کو اسباب معیشت نصیب ہوں گے اور حاجات پوری ہوں گی۔
(4) بیٹیوں کے رشتے اور نصیب کھلنے اور امراض سے صحت کے لئے ہر روز تحیۃ الوضو کے بعد سو بار پڑھنا مفید ہے۔
(5) ہر دینی اور دنیوی مہم کے لئے خالی جگہ پر دعاء کی شرائط کے ساتھ سولہ ہزار چھ سو اکتالیس بار پڑھنا مفید ہے۔
(6) جو ایک سو ساٹھ بار اللطیف پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ خوف سے امن پائے گا۔
(7) بیماریوں سے شفاء کے لئے اس اسم کے ساتھ کوئی آیت شفاء پڑھ لی جائے تو فائدہ ہوگا۔
(8) پریشانیوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے اس اسم کا ورد بہت مفید ہے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭