جب کوئی شخص احسان کرے
جب کسی شخص کی طرف سے کوئی احسان یا اچھا سلوک سامنے آئے تو کہے۔
جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا
حدیث میں اس کو بہترین تعریف اور شکر قرار دیا گیا ہے۔ (ابن السنی)
جب کہیں آگ لگی دیکھے
اگر کہیں آگ لگی ہو اور آگ نظر آجائے تو
’’اللّٰہ ُاََکْبَرْ‘‘
کہنا چاہئے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تلقین فرمائی ہے۔
(ابن السنی ص 80 وحصن حصین ص 173)
جب درخت سے پہلا پھل اتارے
جب کسی درخت پر پہلی بار پھل دیکھے، یا پہلی بار پھل اتارے تو یہ دعا کرے۔
اَللَّھمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ ثَمَرِنَا وَبَارِکْ لَنَا فیِ مَدِیْنَتِنَا(ابن السنی ص 76)
ترجمہ : یا اللہ ! ہمارے پھل میں برکت عطا فرمائیے اور ہمارے شہر میں برکت عطا فرمائیے۔
٭٭٭٭٭