اسما الحسنی-مشکلات کا حل

اسما الحسنی-مشکلات کا حل

الغفور جل جلالہ
ترجمہ: بہت بہت بخشنے والا
عدد: 1286
خواص:
(1) جو اس اسم کو بکثرت پڑھے گا، حق تعالیٰ چاہا تو اس کے دل سے سیاہی گھٹے گی۔
(2) جو کوئی سجدہ کر کے اس میں تین بار ’’یَا رَبِّ اغْفِرْلِیْ‘‘ پڑھے گا، حق تعالیٰ جل شانہٗ اس کے اگلے پچھلے گناہ بخش دے گا۔
(3) تپ یا درد کا مریض یا غمگین آدمی اگر اس اسم کو کاغذ پر لکھ کر روٹی پر اس کا نقش جذب کر کے کھا لے، حق تعالیٰ شانہٗ اس کو شفاء اور خلاصی بخشے گا۔
(4) جو اس کو بکثرت پڑھے گا، برے اخلاق اور روحانی امراض اور ظاہری بیماریوں سے بفضل باری تعالیٰ محفوظ رہے گا اور اس کے مال و اولاد میں برکت ہوجائے گی۔
(5) تین بار لکھ کر بخار والے شخص کو دیا جائے، حق تعالیٰ چاہا تو بخار دور ہوجاتا ہے۔
(6) تین کاغذوں پر ’’یَا غَفُوْرُ‘‘ اس طرح لکھا جائے کہ ہر کاغذ پر تین سطریں اور ہر سطر میں دوبار ’’یا غفور‘‘ لکھا ہو۔ یہ کاغذ ایسا شخص جو بیمار ہو اور اس کے سر میں درد ہو، نگل لے۔ حق تعالیٰ چاہا تو اسے شفاء نصیب ہو جائے گی۔
(7) جو شخص نزع کی تکلیف میں مبتلا ہو، اسے سید الاستغفار لکھ کر پلایا جائے۔ حق تعالیٰ چاہا تو اس کی تکلیف آسان ہو جائے گی۔ (سید الاستغفار معروف ہے)
الجلیل جل جلالہ
ترجمہ: بڑی شان والا
عدد: 73
خواص :
(1) جو کوئی اس اسم کو تہتر (73)بار پڑھا کرے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ صاحب وقار ہو۔
(2) جو دس بار اپنے اسباب پر پڑھے، چوری سے محفوظ وسلامت رہے۔
(3) جو بکثرت اس کا ورد رکھے گا اور مشک و زعفران سے لکھ کر پئے گا اور اپنے پاس رکھے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کو عزت و عظمت اور قدر منزلت عطاء فرمائے گا۔ (جاری ہے)

Comments (0)
Add Comment