جب ہوائیں چلیں
جب تیز ہوائیں چلیں یا آندھی آئے تو یہ دعا پڑھنی چاہئے۔
اَللَّھُمَّ اِنَّا نَسْاَلُکَ مِنْ خَیْرِ ھٰذِہِ الرّیْحِ وَ خَیْرِ مَا اُمِرَتْ بِہ وَ نَعْوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ ھِذہِ الرّیِْح وَشَرِِّمَا فِیْھَا وَشَرّ مَا اُمِرَتْ بِہ (ابن السنی)
ترجمہ: یا اللہ ! ہم اس ہوا کی بھلائی اور جس چیز کا اسے حکم دیا گیا ہے اس کی اچھائی آپ سے مانگتے ہیں اور اس کے شر سے اور جو کچھ اس میں ہے اس کے شر سے اور جس چیز کا اسے حکم دیا گیا ہے اس کے شر سے آپ کی پناہ مانگتے ہیں۔
جب گرج چمک ہو
جب آسمان پر گرج چمک ہو تو یہ دعا پڑھی جائے۔
اَللَّھُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِغَضَبِکَ وَلَا تُھْلِکْنَا بِعَذَابِکَ وَعَافِنَا قَبْلَ ذَالِکَ۔
ترجمہ : یا اللہ ! ہمیں اپنے غضب سے قتل نہ کیجئے اور اپنے عذاب سے ہلاک نہ کیجئے اور اس سے پہلے ہمیں عافیت عطا کیجئے۔