الشکور جل جلالہ
ترجمہ: قدردان
عدد: 526
خواص:
(1) جو کوئی یہ اسم اکتالیس بار پانی پر پڑھے اور وہ پانی اپنی آنکھوں پر چھڑے کے اور رات کو وہ پانی پئے، حق تعالیٰ چاہے تو بڑی برکت پائے گا۔ اس کے بدن اور دل کو شفاء ملے گی اور اس کی نظر تیز ہو جائے گی۔
(2) جس کو ضیق النفس (دمہ) یا تکان یا گرانی اعضاء ہو، اس کو لکھ کر بدن پر پھیر دے اور پی لے، تو نفع ہو اور اگر کمزور نظر والا اپنی آنکھ پر پھیرے، حق تعالیٰ چاہے تو نگاہ میں ترقی ہو۔
(3) جو شخص معاشی تنگی یا کسی اور دکھ درد یا رنج وغم میں مبتلا ہو، وہ اس اسم کو اکتالیس مرتبہ روزانہ پڑھے، حق تعالیٰ چاہے تو اس سے رہائی نصیب ہوگی۔
(4) جس شخص کی آنکھوں کی روشنی جاتی رہی ہو، وہ اس اسم کو اکتالیس بار ہر روز پڑھا کرے اور لعاب دہن اپنی آنکھوں پر لگا دے اور پانی پر دم کر کے پئے، حق تعالیٰ چاہے تو روشنی برقرار ہو جائے گی۔
(5) جو کوئی مفلس ہو، اس اسم کو اکیس بار پڑھے، حق تعالیٰ چاہے تو غنی ہو جائے گا اور جو کوئی بہت پڑھے، خلق میں باعزت رہے۔
(6) جو کوئی پانچ ہزار بار روز پڑھے گا، حق تعالیٰ چاہے تو
قیامت کے دن بلند مرتبہ پائے گا۔
العلی جل جلالہ
ترجمہ: بہت بلند و برتر
عدد: 110
خواص:
(1) جو شخص اس اسم کو ہمیشہ پڑھتا رہے اور لکھ کر اپنے پاس رکھے، حق تعالیٰ چاہے تو اسے رتبہ کی بلندی خوشحالی اور مقصد میں کامرانی نصیب ہوگی اور جو مسافرت میں مبتلا ہوگا، بخیریت وطن مالوف پہنچے گا۔
(2) جو ورم یعنی سوجن پر تین بار پڑھ کر پھونکے گا، حق تعالیٰ چاہے تو صحت پائے گا۔
(3) اگر فقیر اسے ایک سو دس بار پڑھے تو غنی ہوجائے اور دنیا میں عزت پائے۔
(4) اگر لکھ کر بچے کو باندھ دیاجائے تو جلدی جوان ہو، اگر مسافر اپنے پاس رکھے تو جلدی اپنے عزیزوں سے آملے، اگر محتاج ہو تو غنی ہو جائے۔
(5) یہ اسم مشایخ، بزرگوں، طلبہ اور سالکین کیلئے ایک روحانی خرانہ ہے۔ اگر اس کے ساتھ رب تعالی کا نام العلیم بھی ملا لیا جائے تو یہ بڑے اذکار میں شمار ہوتا ہے۔(جاری ہے)