الکبیر جل جلالہ
ترجمہ: بہت بڑا
عدد: 232
خواص:
(1) اس اسم مبارک کا بکثرت ذکر کرنے سے علم و معرفت کا دروازہ کھلتا ہے اور اگر کھانے کی چیز پر پڑھ کر میاں بیوی کو کھلایا جائے تو باہمی الفت پیدا ہو۔
(2) جو شخص اپنے عہدے سے معزول ہوگیا ہو، وہ سات روزے رکھے اور روزانہ ایک ہزار مرتبہ یا کبیر پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ اپنے عہدے پر بحال ہو جائے گا اور اسے بزرگی و برتری نصیب ہوگی۔
(3) جو کوئی اس اسم کو پڑھے، مخلوق کی نظروں میں ممتاز ہو اور بلند مرتبہ پائے۔
(4) یہ بادشاہوں اور حکام کا وظیفہ ہے، وہ اگر اس اہتمام کریں تو ان کارعب رہے اور مہمان بخوبی سر انجام پائیں۔
(5) جو نو دفعہ کسی بیمار پر پڑھ کر دم کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو بیمار درست ہو۔
(6) جو اسے سو بار پڑھے گا مخلوق میں عزیز رہے گا۔
الحفیظ جل جلا لہ
ترجمہ: سب کا محافظ
عدد: 997
خواص:
(1) جو شخص بکثرت یا حفیظ کا ورد رکھے گا اور لکھ کر اپنے پاس رکھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ ہر طرح کے خوف و خطر اور نقصان و ضرر سے محفوظ رہے گا۔
(2) یہ اسم مبارک خوفناک سفر میں حفاظت کے لئے بے حد مفید اور سریع الاثر ہے، حتی کہ اگر اسے پڑھ کر درندوں کے درمیان سوجائے گا تو حق تعالیٰ نے چاہا تو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، اس اسم کے ذکرکے بعد تین بار یہ دعا پڑھے۔
یَا حَفِیْظُ احْفَظْنِیْ
(3) جو ہر روز سولہ بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو ہر طرح سے نڈر رہے گا۔
(4) جو کسی شہر یا گاؤں میںجاکر غیب سے رزق چاہے مغرب کے بعد اکتالیس بار یاحافظ یا حفیظ یا رقیب یا مجیب قبلہ کو ہاتھ کر کے پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو غیب سے روز پائے گا۔
(5) جو کسی بیمار پر چالیس ہفتہ تک ستر ستر بار روز پڑھ کر دم کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو تندرست ہو جائے گا۔
(6) اس کو پڑھنے اور اپنے پاس لکھ کر رکھنے والا ڈوبنے، جلنے، دیو، پری اور بدنظر سے حق تعالیٰ نے چاہا تو محفوظ رہے گا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭