معارف القرآن

سورئہ رحمن مدینہ میں نازل ہوئی اور اس کی اٹھہتر آیتیں ہیں اور تین رکوع۔
شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔
رحمن نے سکھلایا قرآن۔ بنایا آدمی۔ پھر سکھلایا اس کو بات کرنا۔ سورج اور چاند کے لئے ایک حساب ہے اور جھاڑ اور درخت مشغول ہیں سجدے میں اور آسمان کو اونچا کیا اور رکھی ترازو کہ زیادتی نہ کرو ترازو میں اور سیدھی ترازو تولو انصاف سے اور مت گھٹاؤ تول کو اور زمین کو بچھایا واسطے خلق کے۔ اس میں میوہ ہے اور کجھوریں، جن کے میوہ پر غلاف اور اس میں اناج ہے، جس کے ساتھ بھس ہے اور پھول خوشبودار۔ پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے تم دونوں۔ بنایا آدمی کو کھنکھناتی مٹی سے، جیسے ٹھیکرا اور بنایا جن کو آگ کی لپٹ سے۔ پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے تم دونوں۔ مالک دو مشرقوں کا اور مالک دو مغربوں کا۔ پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے۔ چلائے دو دریا مل کر چلنے والے۔ ان دونوں میں ہے ایک پردہ جو ایک دوسرے پر زیادتی نہ کرے۔ پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے۔ نکلتا ہے ان دونوں سے موتی اور مونگا۔ پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے اور اسی کے ہیں جہاز اونچے کھڑے دریا میں جیسے پہاڑ۔ پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment