دبئی میں اربوں کے اثاثے بنانے والوں کے خلاف کارروائی شروع

عمران خان
فنانشل ٹاسک فورس کے تحت ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام پر مشتمل ٹیم نے دبئی میں 110 ارب روپے کی جائیدادیں رکھنے والے 300 پاکستانی شہریوں کے خلاف حتمی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف آئی اے کے چاروں صوبائی اور اسلام آباد میں موجود ایف آئی اے اینٹی کرپشن اینڈ کرائم سرکل کی ٹیموں نے ابتدائی طور پر ان 300 شہریوں سے اسٹامپ پیپر پر حلف نامے لے کر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کے توسط سے فنانشل ٹاسک فورس کو ارسال کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ ان کے خلاف ایف بی آر کے تحت انکم ٹیکس ریکوری اور اسٹیٹ بینک کے تحت ان کی جائیدادوں کو ظاہر کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
’’امت‘‘ کو دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے 300 پاکستانیوں کی فہرست بھی موصول ہوئی ہے۔ جس کے مطابق دبئی میں سب سے زیادہ تین پاکستانی شہریوں وقار احمد کی22 جائیدادیں، محمد خان کی 18 اور ممتاز احمد مسلم کی 16 جائیدادیں ہیں۔ یعنی صرف تین پاکستانی 56 جائیدادوں کے مالک ہیں، جن کی مالیت اربوں روپے میں ہے۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیموں نے ان افراد کے خلاف شروع کی گئی 54 انکوائریوں میں ان کے رہائشی پتے، فون نمبرز، موبائل نمبرز کے علاوہ ان کے سوشل میڈیا کے اکائونٹس کی بھی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ جن سے معلوم ہوا ہے کہ دبئی میں سب سے زیادہ جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں میں تیسرے نمبر پر موجود ممتاز احمد مسلم پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پروجیکٹ کے چیئرمین کے ایڈوائزر ہیں۔ جبکہ زیادہ سے جائیدادیں رکھنے والے دیگر پاکستانیوں میں ظفرعلی، نوشاد ہارون اور محمد امین دبئی میں 12،12 جائیدادوں کے مالک ہیں۔ شیخ محمد افضل، زبیر معین، محمد اقبال 9،9 جائیدادوں کے مالک ہیں۔ جبکہ شیخ طاہر مجید، محمد فاروق8،8 جائیدادوں کے مالک ہیں۔ آغا فیصل نے دبئی میں7 جائیدادیں بنائیں۔ سید محمد علی اور احمد کمال نے 6،6 جائیدادیں بنائیں۔ نور الٰہی اور عبدالعزیز راجکوٹ والا بھی 6،6 جائیدادوں کے مالک ہیں۔
موصول ہونے والی فہرست کے مطابق وقار احمد (پنجاب) نے 22 جائیدادیں بنائیں، ملک ایم خان (پنجاب) نے 18 جائیدادیں، ممتاز احمد (سندھ) نے 16جائیدادیں، ظفر علی (پنجاب) 12 جائیدادیں، نوشاد ہارون (سندھ)1 جائیداد، محمد امین (سندھ) 12 جائیدادیں، شیخ محمد اضل (پنجاب) 9 جائیدادیں، زبیر (پنجاب) 9 جائیدادیں، محمد اقبال (پنجاب) 9 جائیدادیں، شیخ طاہر ماجد (سندھ) 8 جائیدادیں، محمد فاروق (سندھ) 8 جائیدادیں، اسلام سالم (سندھ)8جائیدایں، آغا فیصل (بلوچستان) 7 جائیدادیں، خالد محمد (سندھ) 6 جائیدادیں، ریاض احمد (پنجاب) 6 جائیدادیں، سید محمد علی (سندھ) 6 جائیدادیں، احمد کمال (پنجاب) 6 جائیدادیں، نور الٰہی (پنجاب) 6 جائیدادیں، عبدالعزیز (سندھ) 6 جائیدادیں، ارشد عالم (سندھ) 5 جائیدادیں، سید محمد اقبال حسن (سندھ) 5 جائیدادیں، محمد عثمان (سندھ) 4 جائیدادیں، سید محمد شہباز ندیم (سندھ) 4 جائیدادیں، محمد ارشد (سندھ) 4 جائیدادیں، عابد عبداللہ (سندھ) 4 جائیدادیں، عابد علی (پنجاب) 4 جائیدادیں، علی رضا محمد (سندھ) 4 جائیدادیں، غلام مصطفی اقبال (سندھ) 4 جائیدادیں، انور یحیٰ (سندھ) 4 جائیدادیں، نیئر شیخ (پنجاب) 4 جائیدادیں، محمد امین باوانی (سندھ) 4 جائیدادیں، فیصل حسین (سندھ) 4 جائیدادیں، رضا کمال منہاس (سندھ) 4 جائیدادیں، سلمان احمد (پنجاب) 4 جائیدادیں، کاشف نذیر (اسلام آباد) 4 جائیدادیں، عبدالقادر (اسلام آباد) 4 جائیدادیں نوید اطہر حسین (سندھ) 4 جائیدادیں، رضوانہ امین (سندھ) 4 جائیدادیں، عثمان صادق (سندھ) 4 جائیدادیں، نوید احمد قریشی (سندھ) 3 جائیدادیں، انجم شبیر خان (اسلام آباد) 3 جائیدادیں، ریحانہ خان (سندھ) 3 جائیدادیں، شاہینہ اظہار (سندھ) 3 جائیدادیں، نورین سمیع خان (اسلام آباد) 3 جائیدادیں، عبدالرشید میمن (سندھ) 3 جائیدادیں، حماد صادق (پنجاب) 3 جائیدادیں، عبید حسن اختر (سندھ) تین جائیدادیں، محمد علی (سندھ) 3 جائیدادیں، فوزیہ پروین (پنجاب) 3 جائیدادیں، محمد سلیم (سندھ) 3 جائیدادیں، محمد انیس میاں نور (سندھ) 3 جائیدادیں، فیصل عارف مکاتی (سندھ) 3 جائیدادیں، ماجد حسن (سندھ) 3 جائیدادیں، حسن مصطفی (سندھ)3 جائیدادیں، محمد امین (سندھ) 3 جائیدادیں، یعقوب احمد (سندھ) 3 جائیدادیں، خاورہ ارشد (پنجاب) 3 جائیدادیں، محمد اسلم (سندھ) 3 جائیدادیں، خورشید احمد شیخ (سندھ) 3 جائیدادیں، محبوب حسین (سندھ) 3 جائیدادیں، شازدے وکیل (سندھ) 3 جائیدادیں، محمد اسلم میاں نور (پنجاب) 3 جائیدادیں، عبدالعزیز میمن (سندھ) 2 جائیدادیں، عبدالجبار (اسلام آباد) 2 جائیدادیں، سردار دلدار احمد چیمہ (پنجاب) 2 جائیدادیں، ڈاکٹر فرید الدین شیخ (سندھ) 2 جائیدادیں، کامران شفیق (سندھ) 2 جائیدادیں، شیخ محمد سہیل (سندھ) 2 جائیدادیں، محمد علی (سندھ) 2 جائیدادیں، ریحان شکیل (سندھ) 2 جائیدادیں، شیخ محمد سعید (سندھ) 2 جائیدادیں، شیخ محمد زاہد (سندھ) 2 جائیدادیں، عبدالمجید چوہدری (سندھ) 2 جائیدادیں، ملک عمر منان (سندھ) 2 جائیدادیں، شیخ طارق کریم کپور (پنجاب) 2 جائیدادیں، طارق سیف اللہ پراچہ (سندھ) 2 جائیدادیں، اشفاق عالم خان (سندھ) 2 جائیدادیں، عاصم ارشد (سندھ) 2 جائیدادیں، عاصم فاروق (سندھ) 2 جائیدادیں، آصف بشیر (پنجاب) 2 جائیدادیں، عائشہ تجمل (پنجاب) 2 جائیدادیں، محمد نسیم (سندھ) 2 جائیدادیں، ہمایوں بشیر (سندھ) 2 جائیدادیں، فواد جہانزیب سعید (پنجاب) 2 جائیدادیں، فرید علی بابر 2(پنجاب) جائیدادیں، فضل معین (پنجاب) 2 جائیدادیں، عباس سیٹھنا (سندھ) 2 جائیدادیں، خواجہ محمد رمضان (پنجاب) 2 جائیدادیں، آفتاب اعجاز (سندھ) 2 جائیدادیں، مصطفی نصیر (پنجاب) 2 جائیدادیں، بصیر حیدر سید (پنجاب) 2 جائیدادیں، آصف اسماعیل (سندھ) 2 جائیدادیں، محمد سعید منہاس (پنجاب) 2 جائیدادیں، امتیاز فضل (پنجاب) 2 جائیدادیں، شجاع الرحمن گورایہ (پنجاب) 2 جائیدادیں، ہمایوں فضل داد چوہدری (سندھ) 2 جائیدادیں، عمران احمد فرید (سندھ) 2 جائیدادیں، نرمین توفیق چنائے (سندھ) 2 جائیدادیں، جمیل یحیٰ (سندھ) 2 جائیدادیں، مسعود احمد شیخ (سندھ) 2 جائیدادیں، جاوید محمد (سندھ) 2 جائیدادیں، ممتاز خان ملک (اسلام آباد) 2 جائیدادیں، کامران نقی (پنجاب) 2 جائیدادیں، کاشف سجاد شیخ (پنجاب) 2 جائیدادیں، زاہد مصطفی (پنجاب) 2 جائیدادیں، مسرور الزمان (اسلام آباد) 2 جائیدادیں، مہدی حسن (سندھ) 2 جائیدادیں، میر عالم خان (سندھ) 2 جائیدادیں، محمد سعد طارق (سندھ) 2 جائیدادیں، شاہد محمود (سندھ) 2 جائیدادیں، فواد انور (سندھ) 2 جائیدادیں، محمد ارشد (اسلام آباد) 2 جائیدادیں، سامعہ طارق (سندھ) 2 جائیدادیں، شاہد یاسین ملک (سندھ) 2 جائیدادیں، مرزا اختیار بیگ (سندھ) 2 جائیدادیں، سلمان محمد اسلم (پنجاب) 2 جائیدادیں، عمران ہارون (سندھ) 2 جائیدادیں، طارق محمود (پنجاب) 2 جائیدادیں، ملک ایم قیوم (پنجاب) 2 جائیدادیں، شیخ آفتاب اعجاز شیخ (سندھ) 2 جائیدادیں، سید کاشف علی (سندھ) 2 جائیدادیں،طہٰ سلطان علی (سندھ) 2 جائیدادیں، وقار احمد (پنجاب) 2 جائیدادیں، ناصر آفتاب (سندھ) ایک جائیداد، عباس حسین مرزا (اسلام آباد) ایک جائیداد، اسد اللہ آغا (سندھ) ایک جائیداد، شیخ اظہر ماجد کپور (پنجاب) ایک جائیداد، چوہدری عثمان محمود (پنجاب) ایک جائیداد، محمد فاروق کبیر شیخ (پنجاب) ایک جائیداد، عبدالفیصل ملک (پنجاب) ایک جائیداد، چوہدری سلیم اللہ (اسلام آباد) ایک جائیداد، عبدالحفیظ شیخ (سندھ) ایک جائیداد، عبدالحنان شیخ (سندھ) ایک جائیداد، عبدالمجید (سندھ) ایک جائیداد، عبدالواحد (سندھ) ایک جائیداد، امیر عبداللہ (پنجاب) ایک جائیداد، سردار سرفراز احمد چیمہ (پنجاب) ایک جائیداد، سید فضل جعفر (سندھ) ایک جائیداد، مدثر شریف (پنجاب) ایک جائیداد، عابد جاوید (پنجاب) ایک جائیداد، شہزاد احمد (پنجاب) ایک جائیداد، نعیم یوسف چوہدری (اسلام آباد) ایک جائیداد اسلام، افروز عالم خان ایک جائیداد (سندھ)، افراز عالم خان یوسفزئی ایک جائیداد سندھ، آفتاب ظہور راجہ ایک جائیداد پنجاب، آغا بابر گل ایک جائیداد بلوچستان، عبداللہ جان محمد ایک جائیداد سندھ، حسیب اقبال ایک جائیداد پنجاب، احسن بشیر ایک جائیداد پنجاب، ارشد شریف ایک جائیداد سندھ، اکبر علی ہاجانی ایک جائیداد سندھ، فرخ شہزاد ملک ایک جائیداد پنجاب، امر ارشاد ملک ایک جائیداد پنجاب، زین ملک ایک جائیداد پنجاب، شیخ عمار ماجد کپور ایک جائیداد پنجاب، سلمان خلیل نینی تال والا ایک جائیداد سندھ، امان اللہ امان ایک جائیداد پنجاب، محمد یاسین ایک جائیداد سندھ، عصمہ سہیل خان ایک جائیداد پنجاب، شیخ ہمایوں سعید ایک جائیداد سندھ، سید عمر عباس جیلانی ایک جائیداد سندھ، میر محمد حسن خان تالپور ایک جائیداد سندھ، فضل الرحمن یوسف فضلی ایک جائیداد اسلام آباد، چوہدری محمد عابد ایک جائیداد پنجاب، نعیم اقبال ایک جائیداد پنجاب، محمد علیم خان ایک جائیداد سندھ، در صبا بخشی ایک جائیداد سندھ، امتیاز الحق ایک جائیداد پنجاب، اقبال ظفر الدین احمد ایک جائیداد پنجاب، جمال کاظم ایک جائیداد سندھ، احمد علی ریاض ملک ایک جائیداد اسلام آباد، طارق محمود ملک ایک جائیداد سندھ، سہیل انعام الٰہی ایک جائیداد سندھ، احسان اللہ خالدی ایک جائیداد اسلام آباد، عبیر شیخ ایک جائیداد سندھ، خالد علی محمد ایک جائیداد سندھ، خواجہ عامر اسحاق ایک جائیداد سندھ،خرم آفتاب ایک جائیداد سندھ، خرم ودود ایک جائیداد سندھ، سید حسن نسیم ایک جائیداد سندھ، محمد عامر مسقطی ایک جائیداد سندھ، عبداللہ ریاض ایک جائیداد پنجاب، محمد خاقان بدر چیمہ پنجاب، سید قیصر شریف سندھ، محسن آفتاب سندھ، محمد عامر قریشی پنجاب، محمد فیصل شیخ فیاض سندھ، محمد غفران سندھ، محمد منیر سندھ، محمد سلمان برنی سندھ، محمد طارق چوہدری پنجاب، محمد اقبال قدوائی سندھ، محمد سلیم میمن سندھ، مجاہد حسین پنجاب، منیبہ سلیم شیخ پنجاب، مسرت خورشید پنجاب، سید عثمان علی کے پی کے، فاروق احمد اسلام آباد، محمد عرفان نواب سندھ، طاہرہ منظور اسلام آباد، نعیم احمد پنجاب، نعیم الدین بٹ سندھ، نفیسہ ابو بکر بلوانی سندھ، ناہید شیخ سندھ، نجیب الرحمن سندھ، محمد اویس سندھ، نرگس معین پنجاب، ناصر احمد سہگل سندھ، ناصر اعجاز اسلام آباد، محمد فرحان ملک سندھ، نگہت لیاقت ایوب سندھ، سید ہمایوں علی سندھ، آصف علی گوہر سندھ، نذر احسان پنجاب، عمر سید سندھ، محمد جاوید یعقوب سندھ، قمرالدین ایک جائیداد کے پی کے، شیخ محمد نظام الدین سندھ، ریحان بن عبدالرحمن اسلام آباد، روبینہ سید کمال سندھ، شازیہ نذیر اسلام آباد، کشور عباس زیدی سندھ، صبا ملک پنجاب، سیدہ شاہین کے پی کے، سیف الدین فخری سندھ، نیلوفر سعید سندھ، ازنین بلوانی سندھ، مومن قمر پنجاب، سلیم اللہ پنجاب، ثمینہ ظہیر عباس سندھ، باصل فاروقی اسلام آباد، سرفراز احمد ملک پنجاب، شیخ مس نیلوفر محمد زقاریہ سندھ، مس مظہر سندھ، سیما افضل سندھ، سیما نیاز سندھ، شہزاد سلیم شاہ سندھ، شبیر اسماعیل محمد سندھ، شفیق محمد رفیق محمد سندھ، منور علی سندھ، محمد بلال ووہرہ سندھ، فیصل حسین اسماعیل سندھ، اظہار اسلم پنجاب، سید گل حسن رضوی سندھ، سید کرامت علی کے پی کے، سیدہ شمع پرویز سندھ، محمد امین خنانی سندھ، محمد یوسف پنجاب، طارق دادا سندھ، طارق ندیم اسلام آباد، علی محمد سندھ، عمر سعید خان اسلام آباد، عثمان سلیم خان کے پی کے، عمبرین عمار پنجاب، واجد نذیر کے پی کے، غزالہ نظامی سندھ، وقار علی ملک پنجاب، وقار جاوید پنجاب، یحیٰ عبدالغفار سندھ، یاسر زمان سندھ، محمد ریاض مجاہد پنجاب، نور محمد احمد اسلام آباد، زہرہ ولیانی اسلام آباد، عمران انور غازیانی سندھ، عبدالاحد بٹ سندھ، نصیر شاہدہ پروین شہزاد نصیر شیخ سندھ، شیخ محمد نسیم سندھ، ذوالفقار احمد قریشی سندھ، شازیہ خالد پنجاب، شہریار سلیم شاہ سندھ، شیخ عبدالماجد کپور سندھ، شیخ افتخار احمد پنجاب، احمد رضا جان اسلام آباد، مستانیر احمد جان اسلام آباد، ثمرینہ ذوالفقار سندھ، سید علی اختر سندھ، ملک عبدالکریم اسلام آباد، نجیب انور بیگ سندھ، عبدالحمید مرچنٹ سندھ، عبدالجبار سایہ سندھ، عبدالکریم ہاجانی سندھ، عبدالشکور پراچہ فاطمہ کنیز سندھ، عبدالوحد لاکھانی سندھ، تنویر خالد بشیر پنجاب، عظیم احمد سندھ، عدیل پرویز پنجاب، منور حسین ملک سندھ، عفیفہ عابد حسن سندھ، اشفاق عالم خان سندھ، آفتاب انور پنجاب، آغا ارسلا ن خان سندھ، آغا شاہد مجید خان سندھ، عمران صدیقی سندھ، احسان طارق پنجاب، نیر مس ثمینہ اقبال مس نیر پنجاب، نجیب مشتاق وہرہ پنجاب، عدنان آزاد خان سندھ، علی حاکم مانڈوی والا سندھ، علی حسن حبیب پنجاب، جنید خلیل نینی تال والا سندھ اور الطاف حسین خواجہ سندھ شامل ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فہرست میں موجود شہریوں سے حلف نامے لینے کے لئے جب ان سے رابطے کئے گئے تو اکثر نے کہا کہ یہ جائیدادیں ان کی نہیں۔ جبکہ بعض نے کہا کہ یہ جائیدادیں بزرگوں کی تھیں جو وہ فروخت کرچکے ہیں۔ بعض کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جائیدادیں حالیہ عرصے میں حکومت
کی جانب سے دی جانے والی ایمنسٹی اسکیم کے دوران ظاہر کر چکے ہیں اور اب ایف آئی اے حکام قانونی طور پر نہیں پوچھ سکتے۔ بعض افراد نے تو فہرست میں اپنے نام پر حیرت کا اظہار کیا، تاہم ایف آئی اے حکام نے تمام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جو بیان بھی دینا چاہتے ہیں، 100 روپے والے اسٹامپ پیپر پر لکھ کر دیں، جسے سپریم کورٹ میں اگلی پیشی کے دوران رپورٹ کی صورت میں جمع کروایا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment