اسما الحسنیٰ-مشکلات کاحل

اَلْمُقیْتُ جل جلالہ
ترجمہ: قوت دینے والا
عدد: 550
خواص:
(1) جو کوئی خالی آبخورے میں سات مرتبہ یہ اسم مبارک پڑھ کر دم کرے گا اور اس میں خود پانی پئے یا کسی دوسرے کو پلائے یا سونگھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو مقصد حاصل ہوگا۔ یہ عمل سفر میں امن لئے بھی مفید ہے۔ خاص طور پر جب اس کے ساتھ سورۃ القریش ملا کر صبح و شام پڑھی جائے۔
(2) جس کی آنکھ سرخ ہو اور درد کرتی ہو، وہ دس بار پڑھ کر دم کرے۔
(3) جو کسی کو غریب دیکھے یا خود اس کو غریبی پیش آئے یا کوئی لڑکا بدخوئی کرے یا بہت روئے، سات بار خالی آبخورے پر پڑھ کر دم کرے اور اس میں پانی ڈال کر خود پئے یا دوسرے کو پلائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو فائدہ ہوگا۔
(4) اگر روزہ دار کو ہلاکت کا خوف ہو تو سو بار پھول پر پڑھ کر اسے سونگھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو قوت پائے گا اور ہر روز روزہ رکھ سکے گا۔
(5) جو اس اسم کو اسم ’’القائم‘‘ کے ساتھ ملا کرہر نماز کے بعد سات بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو امراض سوداویہ سے شفاء پائے گا۔
(6) جو ہر روز سات بار پانی پر دم کر کے پئے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو غیب سے روزی پائے گا اور کبھی بھوکا نہ رہے گا۔
اَلْحَسِیْبُ جل جلالہ
ترجمہ: سب کے لئے کفایت کرنے والا
عدد: 80
خواص:
(1) جو کوئی چور یا حاسد یا ہمسایہ یا دشمن یا چشم زخم یا بد نظر سے ڈرتا ہو، ایک ہفتہ تک صبح (طلوع سے پہلے) اور شام (غروب سے پہلے) ستر بار ’’حَسْبِیَ الْحَسِیْبُ‘‘ پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے ہفتہ گررنے سے پہلے امن عطاء فرمائے گا اور تمام کام درست ہوجائیں گے۔ پڑھائی کا آغاز جمعرات کے دن سے کرے۔
(2) جو روزانہ مذکورہ وظیفہ پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔
(3) جو کوئی اس اسم کو ستر بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔
(4) اگر کوئی مشکل پیش آئے تو ایک ہفتہ تک روزانہ صبح و شام ایک سو پینتالیس (145) بار پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو مشکل آسان ہو جائے گی۔
(5) اگر کسی سے حساب میں تشدد کا اندیشہ ہو یا کسی بھائی برادری سے کسی معاملہ میں خوف ہو تو سات روز تک طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے بیس بار پڑھ لیا کرے۔
(6) الحسیب میں اسم اعظم کی طرف اشارہ ہے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment