اَلْخَالِقُ جل جلالہ
ترجمہ: پیدا کرنے والا
عدد: 731
خواص:
1۔ جو شخص آدھی رات کے بعد ایک گھنٹہ یا اس سے زیادہ اس اسم مبارک کا ورد کرے گا، حق تعالیٰ اس کے دل اور چہرے کو منور فرما دے گا۔
2۔ جس کا مال یا بیٹا گم ہوگیا ہو، اگر وہ پانچ ہزار بار اس کا ورد کرے تو وہ گمشدہ واپس آجائے گا۔
3۔ جو سات روز تک متواتر سو بار پڑھے، تمام آفات سے سالم رہے۔
4۔ جو اسے ہزار بار پڑھا کرے، اسے اولاد نرینہ عطا ہو۔
5۔ جو شخص ہمیشہ یہ اسم الخالق پڑھتا رہے، تو خدا پاک ایک فرشتہ پیدا کردیتے ہیں، جو اس کی طرف سے عبادت کرتا ہے اور اس کا چہرہ منور رہتا ہے۔
6۔ جو کوئی لڑائی میں تین سو بار پڑھے، اس کا دشمن مغلوب ہو۔
اَلْبَارِیْ جل جلالہ
ترجمہ: جان ڈالنے والا
عدد: 213
خواص:
1۔ اگر طبیب اس اسم کو پابندی سے ہمیشہ پڑھے تو اس کے ہاتھ میں شفاء ہوگی۔
2۔ جو کوئی ہفتہ میں سو بار پڑھے گا، رب تعالیٰ اس کو ریاض فردوس کی طرف لے جائے گا۔
3۔ جو کوئی اس اسم کو دو سو چوالیس بار پڑھے، جو مراد ہو، وہ پوری ہوگی۔
4۔ جو کوئی اس اسم کی مداومت کرے گا، حق تعالیٰ اس کے لئے ایک مونس پیدا کرے گا اور کبھی تنہا نہیں رہے گا۔
5۔ اگر بانجھ عورت سات روز روزے رکھے اور پانی سے افطار کرنے کے بعد اکیس مرتبہ الباریٔ المصور پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اولاد نرینہ نصیب ہو۔
6۔ بکثرت ذکر کرنے سے صنائع عجیبہ کا ایجاد آسان ہو جاتا ہے۔
7۔ جو شخص سات دن تک روزانہ سو بار پڑھے گا، رب تعالیٰ اسے امراض سے شفا اور آفات سے سلامتی عطا فرمائے گا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭