اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

اَلْمُصَوِّرُ جل جلالہ
ترجمہ: صورت بنانے والا
عدد: 336
خواص:
1۔ جو سات دن تک روزہ رکھے اور افطار سے پہلے اور غروب کے بعد اکیس بار پڑھ کر پانی پر دم کرے اور یہ پانی بانجھ عورت کو پلائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کا بانجھ پن دور ہوجائے گا۔
2۔ اگر میاں بیوی اپنے بستر پر آکر سات بار یہ اسم پڑھیں، تو حق تعالیٰ انہیں نیک اولاد عطاء فرمائے گا۔
3۔ اس کے بکثرت ذکر کرنے سے صنائع عجیبہ کا ایجاد آسان ہو جاتا ہے۔
4۔ جو اس کا بکثرت ورد کرے، اس کے مشکل کام آسان ہو جائیں۔
5۔ جو کوئی وضو کرنے کے بعد اپنی شہادت کی انگلی سے اپنی پیشانی پر لکھے، جس سے ملاقات کرے، اس کا دوست ہو جائے۔
6۔ جو اسے پانی پر پڑھ کر دم کرے اور پی لے، اعلیٰ مرتبہ پائے گا۔
اَلْغَفَّارُ جل جلالہ
ترجمہ: بخشنے والا
عدد: 1281
خواص:
1۔ جو ’’یا غفار‘‘ کی مداومت کرے گا، اس کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے اور اس کے نفس کی بری خواہشات دور ہوں گی۔
2۔ جو کوئی ’’یَا غَفَّارُ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ‘‘ جمعہ کی نماز کے بعد سو بار پڑھے گا، رب تعالیٰ اس کو بخش دے گا اور آخرت میں لطف و مغفرت کا امیدوار گردانے گا۔
3۔ جو شخص نماز عصر کے بعد روزانہ ’’یا غفار اغفرلی‘‘ پڑھے گا، رب تعالیٰ اس کو بخشے ہوئے لوگوں کے زمرے میں داخل کرے گا۔
4۔ جو جمعہ کے بعد سو بار پڑھے گا تو آثار مغفرت کے پیدا ہوں گے، تنگی دفع ہوگی اور بے گمان رزق ملے گا۔
5۔ غصہ کرنے والوں پر یہ اسم پڑھا جائے تو ان کا غصہ زائل ہو جاتا ہے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment