ترجمہ: سب کو اپنے قابو میں رکھنے والا
عدد: 306
خواص:
1۔ جس شخص کی کوئی حاجت ہو، وہ اپنے گھر یا مسجد میں سر ننگا کرکے ہاتھ اٹھا کر ایک سو بار ’’یَا قَھّارُ‘‘ کہے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی حاجت پوری ہو جائے گی۔
2۔ جو اشراق کی نماز کے بعد سجدہ کرکے سات بار یا قھار پڑھے گا، رب تعالیٰ اسے غنی فرما دے گا۔
3۔ جس شخص کو دشمنوں سے خطرہ ہو وہ سورج نکلتے وقت اور رات کے آخری حصے میں ان الفاظ میں یہ اسم ایک سو بار پڑھے۔ یَا جَبَّارُ یَا قَھَّارُ یَا ذَا الْبَطْشِ الشَّدِیْدِ پھر کہے خُذْ حَقِّیْ مِمَّنْ ظَلَمَنِیْ وَ عَدَا عَلَیَّ
4۔ بکثرت اس کا ذکر کرنے سے دنیا کی محبت اور خدا کے ما سوا کی عظمت دل سے جاتی رہے اور دشمنوں پر غلبہ ہو اور اگر چینی کے برتن پر لکھ کر ایسے شخص کو پلایا جائے جو بوجہ سحر کے عورت پر قادرنہ ہو سحر دفع ہو۔
5۔ جو شخص دنیا کی محبت میں گرفتار ہو، وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تودنیا کی محبت جاتی رہے گی اور رب تعالیٰ کی محبت پیدا ہوجائے گی اور اس کا خاتمہ بالخیر ہوگا۔
6۔ جو کوئی کسی ظالم سے ڈرتا ہو، وہ اس اسم کو فرض نماز کے بعد تین سو چھ بار پڑھا کرے، رب تعالیٰ اسے امن و امان میں رکھے گا اور دشمن پر غالب ہوگا، حاکم مہربان ہوگا اور خوف دل سے جاتا رہے گا۔
7۔ جو کسی مشکل کے واسطے سو بار پڑھے، مشکل حل ہو۔
8۔ دشمن کو مغلوب کرنے کے لئے فرض و سنت کے درمیان سو بار پڑھنا بہت مفید ہے۔