اَلْوَھَّابُ جل جلالہ
ترجمہ: سب کچھ عطا کرنے والا
عدد: 14
خواص:
1۔ جو سات بار روز پڑھے گا، مستجاب الدعوات ہوگا۔
2۔ جو عشاء کی نماز کے بعد چودہ سو چودہ بار پڑھے گا، اسے رزق کی فراخی نصیب ہوگی۔
3۔ جو کوئی فقرو فاقہ سے پریشان ہو۔ اگر اس اسم کی مداومت کرے گا تو رب تعالیٰ اسے ایسی راحت عطاء فرمائے گا کہ حیران رہ جائے گا۔
4۔ جو چاشت کی نماز کے بعد سجدے کی آیت پڑھ کر سجدے میں سر رکھ کر سات بار الوھاب پڑے گا۔ مخلوق سے بے پروا ہو جائے گا۔
5۔ جو کوئی رزق کی فراخی چاہتا ہو، چاشت کے وقت چار رکعت پڑھے، پھر سلام کے بعد سجدے میں جا کر الوھاب ایک سو چار بار اور اگر فرصت نہ ہو تو پچاس بار پڑھے مالدار ہو جائے گا۔
6۔ کوئی بھی حاجت پیش آئے تو آدھی رات کے وقت گھر یا مسجد کے صحن میں تین بار سجدہ کرکے ہاتھ اٹھا کر سو بار پڑھے، یہ عمل تین یا سات رات کرے۔ خدا نے چاہا تو حاجت پوری ہوجائے گی۔
7۔ جو عشاء کے بعد ساڑھے گیارہ سو بار پڑھے، مقروض نہ رہے۔
8۔ جو شخص فقرو فاقہ میں گرفتار ہو، وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھا کرے، یا لکھ کر اپنے پاس رکھے یا چاشت کی نماز کے آخری سجدے میں چالیس بار پڑھا کرے تو رب تعالیٰ اسے فقرو فاقہ سے اپنے فضل سے حیرت انگیز طریق پر نجات دے دیں گے۔
9۔ حفاظت ایمان کے لئے ہر نماز کے بعد سات بار یہ پڑھنا مجرب ہے۔
10۔ اس اسم کو برکت کے لئے ’’الکریم ذی الطول‘‘ کے ساتھ ملا کر پڑھنا مفید ہے۔
11۔ ہر چیز میں برکت کے لئے اس اسم کو اسم ’’الکافی‘‘ کے ساتھ ملا کر پڑھنا مفید ہے۔
12۔ جب کوئی مشکل پیش آئے کسی میدان میں جاکر دعاء کی طرح ہاتھ اٹھا کر سو بار یا وھاب پڑھے، خدا نے چاہا تو مشکل آسان ہو جائے گی۔ (جاری ہے)