اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

اَلْوَدُوْدُ جل جلالہ
ترجمہ: بڑا محبت کرنے والا
عدد: 20
خواص:
(1) جو کوئی ایک ہزار مرتبہ ’’یا وَدودُ‘‘ پڑھ کر کھانے پر دم کرے گا اور بیوی کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو میاں بیوی کا جھگڑا ختم ہو جائے گا اور باہمی محبت پیدا ہو جائے گی۔
(2) جس کا بیٹا برائیوں میں مبتلا ہو، وہ جمعہ کے بعد ایک ہزار ایک بار معطر و لطیف شیرینی پر پڑھ کر دم کرے اور رو بقبلہ ہو کر دو رکعت نماز ادا کرے اور وہ شیرینی اس کو کھلائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ صالح ہو جائے گا۔
(3) جو شخص کسی پریشانی میں پڑ جائے، وہ دو رکعت نماز پڑھ کر ان الفاظ میں دعا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو پریشانی دور ہو جائے گی۔
اَللّٰھُمَّ یَا وَدُوْدُ (تین بار)
یَا ذَالْعَرْشِ الْمَجِیْدِ یَامُبْدِیْ یَامُعِیْدُ یَا فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ اَسْئَلُکَ بِنُوْرِ وَجْھِکَ الَّذِیْ مَلَأَ اَرْکَانَ عَرْشِکَ وَ بِقُدْرَتِکَ الَّتِیْ قَدَّرْتَ بِھَا عَلٰی جَمِیْعِ خَلْقِکَ وَ بِرَحْمَتِکَ الَّتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ لَا اِلَہ اِلَّا اَنْتَ یَا غَیَاثَ الْمُسْتَغِیْثِیْنَ اَغِثْنِیْ (آخری جملہ تین بار)
اَلْمَجِیْدُ جل جلالہ
ترجمہ: بڑا بزرگ
عدد: 57
خواص:
(1) جو کوئی کسی موذی مرض مثلاً برص، آتشک، جذام وغیرہ میں گرفتار ہو، وہ چاند کی 13، 14، 15 تاریخ کو روزے رکھے اور افطار کے بعد بکثرت اس اسم کو پڑھا کرے اور پانی پر دم کر کے پئے، حق تعالیٰ نے چاہا تووہ مرض دور ہوجائے گا۔
(2) بیس دن تک روزہ رکھ کر افطار کے وقت ستاون بار اس اسم کو پڑھنا موذی امراض کے لئے مفید ہے۔
(3) جس کو اپنے ساتھیوں میں عزت و حرمت نہ ہو، ہر صبح کو ننانوے بار پڑھ کر اپنے اوپر پھونکے، حق تعالیٰ نے چاہا تو عزت و حرمت حاصل ہوگی۔
(4) جو گرمیوں میں اس اسم کو پڑھے گا، تشنگی سے مامون رہے گا۔
(5) جو اس اسم پر مداوت کرے گا، بزرگ ہوگا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment