جب دسترخوان اٹھایا جانے لگے
جب کھانے کے بعد برتن اور دسترخوان اٹھایا جائے تو یہ دعا پڑھیں:۔
اَلْحَمْدُلِلّہِ حَمْدً اکَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَّلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا۔(بخاری)
ترجمہ: تعریف اللہ کی ہے، ایسی تعریف جو زیادہ بھی ہو، پاکیزہ اور بابرکت بھی، اے ہمارے پروردگار! ہم اس کھانے کو اس لئے نہیں اٹھارہے کہ ہم اس کے محتاج نہیں، نہ اس کو (ہمیشہ کے لئے) رخصت کرنا چاہتے ہیں اور نہ اس سے بے نیازی کا اظہار کرتے ہیں۔
جب کھانے کے بعد ہاتھ دھوئے
جب کھانے کے بعد ہاتھ دھونے لگے تو یہ دعا مانگے:۔
اَللّٰھُمَّ اَشْبَعْتَ وَاَرْوَیْتَ فَھَنِّئْنَا وَرَزَقْتَنَا فَاَکْثَرْتَ وَاَطَبْتَ فَزِدْنَا۔
ترجمہ: یااللہ! آپ نے ہمارا پیٹ بھرا اور ہمیں سیراب کیا، پس اس کھانے پینے کو ہمارے لئے خوشگوار (اور زود ہضم) بنا دیجئے اور آپ نے ہمیں رزق دیا اور بہت دیا اور خوب دیا، پس ہمیں اور عطا فرمائیے۔ یہ دعا حضرت سعید بن جبیرؒ سے منقول ہے۔ (حصن حصین 112)
٭٭٭٭٭