آج کی دعا

کپڑے بدلتے وقت
جب کپڑے بدلنے لگے تو کپڑے پہن کر یہ کلمات کہنے چاہئیں:۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقْنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ۔ (حصن حصین )
(ترجمہ) تعریف اللہ کی ہے جس نے مجھے یہ پہنایا اور میری کسی قوت اور طاقت کے بغیر مجھے عطا فرمایا۔
نیا کپڑا پہنتے وقت
اگر کپڑا نیا ہو تو یہ دعا کریں:
٭ اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ کَمَا کَسَوْتَنِیْہِ، اَسْأَلُکَ خَیْرَہٗ وَخَیْرَ مَاصُنِعَ لَہٗ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّمَاصُنِعَ لَہٗ (حصن حصین )
(ترجمہ) اے اللہ! آپ ہی کی تعریف ہے، جیسے کہ آپ نے مجھے یہ لباس پہنایا، میں آپ سے اس کپڑے کی بھلائی مانگتا ہوں اور اس کام کی بھلائی مانگتا ہوں جس کیلئے یہ بنایا گیا اور اس کے شرسے پناہ مانگتا ہوں اور جس کام کیلئے بنایا گیا اس کی برائی سے پناہ مانگتا ہوں۔
یا یہ دعا پڑھے:
٭ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانَیْ مَا اُوَارِیْ بِہٖ عَوْرَتِیْ وَاَتَجَمَّلُ بِہٖ فِیْ حَیَاتِیْ۔ (ایضاً)
(ترجمہ) تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جس نے مجھے وہ لباس پہنایا، جس سے میں اپنی ستر پوشی کروں اور اپنی زندگی میں اس سے زینت حاصل کروں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment