آج کی دعا

آئینہ دیکھتے وقت
جب آئینے میں اپنی صورت دیکھے تو یہ دعا کرے:
اَللّٰھُمَّ اَحْسَنْتَ خَلْقِیْ فَاَحْسِنْ خُلُقِیْ۔
(ترجمہ) اے اللہ! آپ نے میری تخلیق اچھی طرح فرمائی تو میرے اخلاق بھی اچھے بنادیجئے۔
جب دوسرے کو نیا کپڑا پہنا دیکھے
جب کسی مرد کو نیا لباس پہنے دیکھے تواسے یہ دعا دے:
اِلْبَسْ جَدِیْدًا وَعِشْ حَمِیْدًا وَمُتْ شَھِیْدًا سَعِیْدًا۔
(ابن ماجہ، اذکار)
(ترجمہ) نیا لباس پہنو، قابل تعریف زندگی گزارو، اور (جب مرو) تو سعادت اور شہادت کی موت مرو۔
اور اگر نیا لباس پہننے والی عورت ہو تو کہے اَبْلِیْ وَاَخْلِقِیْ یہ لباس تم پہن کر پرانا کرو۔
(صحیح بخاری)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment