اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

الواحد جل جلالہ
ترجمہ: ایک اکیلا
عدد: 19
خواص
(1) جو کوئی روزانہ ایک ہزار مرتبہ الواحد الاحد پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے دل سے مخلوق کی محبت اور خوف جاتا رہے گا۔
(2) جس شخص کی اولاد نہ ہوتی ہو، وہ اس اسم کو لکھ کر اپنے پاس رکھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کو اولاد صالح نصیب ہوگی۔ الواحد الاحد۔ اولاد نرینہ کیلئے بھی یہ عمل مفید ہے۔
(3) جو کوئی تنہائی سے ہراساں ہو، اکیلا باوضو ایک ہزار بار اس اسم کو پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے دل سے خوف جاتا رہے گا اور اس کے لئے عجائبات ظاہر ہوں گے۔
الاحد جل جلالہ
ترجمہ: ایک اکیلا
عدد: 13
خواص
(1) جو کوئی روزانہ ایک ہزار مرتبہ الواحد الاحد پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے دل سے مخلوق کی محبت اور خوف جاتا رہے گا۔
(2) جس شخص کی اولاد نہ ہوتی ہو، وہ اس اسم کو لکھ کر اپنے پاس رکھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کو اولاد صالح نصیب ہوگی۔ الواحد الاحد۔ اولاد نرینہ کے لئے بھی عمل مفید ہے۔
(3) جو کوئی اس اسم کو پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو ظالم سے بچا رہے گا۔
(4) جو کوئی اس اسم کو نو مرتبہ پڑھ کر حاکم کے آگے جائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو عزت و سرفرازی پائے گا۔
(5) جو کوئی سانپ کے کاٹے پر ایک سو ایک بار الواحد الاحد پڑھ کر دم کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو سانپ کا کاٹا ہوا مریض تندرست ہو جائے گا۔
(6) جو تنہائی میں اسے ایک ہزار بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو فرشتہ خصلت ہوجائے گا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment