اَلصَّمَدُ جل جلالہ
ترجمہ: بے نیاز
عدد: 134
خواص:
(1) جو کوئی سحر کے وقت سجدے میں سر رکھ کر ایک سو پندرہ یا ایک سو پچیس مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کو ظاہری و باطنی سچائی نصیب ہوگی اور کسی ظالم کے ہاتھ میں گرفتار نہ ہوگا۔
(2) جو شخص باوضو اس اسم کو ورد جاری رکھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ مخلوق سے بے نیاز ہو جائے گا۔
(3) جو کوئی یہ اسم ایک سو چونتیس بار پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو آثار حمدانی ظاہر ہوں اور وہ کبھی بھوکا نہ رہے۔
(4) جو کوئی اس اسم کو بکثرت پڑھے، اس کی مشکلیں آسان ہوں۔
(5) جو اسے ہزار بار پڑھا کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو دشمن پر فتح پائے گا۔
اَلْقَادِرُ جل جلالہ
ترجمہ: قدرت والا
عدد: 305
خواص:
(1) اگر وضو کے دوران ہر عضو کو دھوتے وقت اسم القادر پڑھا جائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو کسی ظالم کے ہاتھ گرفتار نہ ہوگا اور کوئی دشمن اس پر فتح نہ پائے گا۔
(2) اگر مشکل پیش آئے تو اکتالیس بار پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ کام درستی پا کر آسان ہو جائے گا۔
(3) جو اس کو لکھ کر اپنے پاس رکھے، بفضل باری تعالیٰ جمیع آفات سے بچا رہے۔
(4) جو شخص دو رکعت نماز پڑھ کر سو مرتبہ القادر پڑھے گا، رب تعالیٰ اس کے دشمن کو ذلیل و رسوا فرما دے گا (اگر وہ حق پر ہوگا) اور ظاہری طاقت کے علاوہ اسے عبادت کی باطنی طاقت بھی عطا فرمائے گا۔ (جاری ہے)