اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

اَلْمُقْتَدِرُ جل جلالہ
ترجمہ: پوری قدرت والا
عدد: 744
خواص:
(1) جو کوئی سو کر اٹھنے کے بعد بکثرت المقتدر کا ورد کیا کرے یا کم از کم بیس مرتبہ پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے تمام کام آسان اور درست ہوجائیں گے۔
(2) جو کوئی اس اسم کو پڑھا کرے، بفضل باری تعالیٰ اس کا دشمن مقہور ہو۔
(3) جو اس کا روزانہ بیس مرتبہ ورد رکھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو رحمت الٰہی میں رہے گا۔
(4) جو اس نام کو توجہ کے ساتھ اکثر پڑھتا رہے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی غفلت دور ہوجائے گی۔
(5) جو شخص حقیقۃً مظلوم ہو، وہ مہینے کی آخری رات کو اندھیرے کمرے میں ننگی زمین پر ننگے سر دو رکعت نماز پڑھ کر دوسری رکعت کے آخری سجدے میں باری تعالیٰ کے نام المقتدر، الشدید، القوی، القاھر پڑھ کر ظالم کے خلاف دعاء کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو قبول ہوگی۔
اَلْمُقَدِّمُ جل جلالہ
ترجمہ: آگے کرنے والا
عدد: 184
خواص:
(1) جو شخص جنگ کے وقت المقدم کثرت سے پڑھتا
رہے گا، رب تعالیٰ اسے پیش قدمی کی قوت عطا فرمائے گا، دشمنوں سے محفوظ رکھے گا اور زخم و رنج نہیں پہنچے گا۔
(2) جو شخص ہر وقت یا مقدم کا ورد رکھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ خدا کا مطیع و فرمانبردار بن جائے گا۔
(3) جو کوئی اس اسم کو کثرت سے پڑھے گا، خدا کے فضل سے دشمن پر غالب رہے گا اور اطاعت الٰہی میں اس کا نفس فرمانبردار ہوگا۔
(4) جو اس کو نو دفعہ شیرینی پر پڑھ کر کسی کو کھلائے گا، تو وہ اس سے محبت کرے گا۔ (غلط نیت کے لئے یہ استعمال حرام ہے اور سخت نقصان دہ ہے۔) (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment