اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

اَلْمُؤَخِّرُ جل جلالہ
ترجمہ: پیچھے رکھنے والا
عدد: 846
خواص:
(1) جو شخص کثرت سے المؤخر کا ورد رکھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے سچی توبہ نصیب ہوگی۔
(2) جو شخص روزانہ سو مرتبہ اس اسم کو پابندی سے پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تواس کو رب تعالیٰ کا ایسا قرب نصیب ہوگا کہ اس کے بغیر چین نہ آئے گا۔
(3) علمائے کرام فرماتے ہیں کہ جو اسم المقدم اور المؤخر کو ایک ساتھ پڑھتا رہے، جب کوئی مشکل پیش آئے، اکیس بار اس اسم کو پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو مشکل آسان ہو جائے گی۔
(4) جو اڑتالیس دن تک روز تین ہزار بار پڑھ لیا کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو جو چاہے گا پائے گا۔
(5) جو اکتالیس بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تواس کا نفس مطیع ہوگا۔
(6) جو ہر روز سو بار پڑھے گا، بفضل باری تعالیٰ اس کے سب کام انجام کو پہنچیں گے۔
(7) حدیث شریف میں حضور اکرمؐ سے یہ دعاء منقول ہے:
اللھم اغفرلی ما قدمت و ما اخرت و ما اسررت و ما اعلنت انت المقدم و انت المؤخر وانت علی کل شیء قدیر۔ (بخاری) ؕ
اَلْاَوَّلُ جل جلالہ
ترجمہ: سب سے پہلے
عدد: 37
خواص:
(1) جو کوئی مسافر ہو وہ جمعہ کے دن ایک ہزار مرتبہ الاول پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو جلد بخیریت وطن واپس پہنچے گا۔
(2) جس شخص کے لڑکا نہ ہو، وہ چالیس مرتبہ روزانہ الاول پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی مراد پوری ہوگی اور سب مشکلیں آسان ہوں گی۔
(3) جو چالیس شب جمعہ ہر شب کو بعد از نماز عشاء ہزار بار پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو تمام حاجتیں پوری ہوں گی۔
(4) جو ہر روز گیارہ بار پڑھے گا تمام خلقت اس پر مہربانی کرے گی۔
(5) جو سو بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی بیوی اس سے محبت کرے گی۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment