اسمائ الحسنی-مشکلات کا حل

اَلْآخِرُ جل جلالہ
ترجمہ: سب کے بعد
عدد: 801
خواص:
(1) جو شخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ الاخر پڑھا کرے، اس کے دل سے خدا کے غیر کی محبت دور ہو جائے گی اور حق تعالیٰ نے چاہا تو ساری عمر کی کوتاہیوں کا کفارہ ہو جائے گا اور خاتمہ بالخیر ہوگا اور نیک اعمال سرزد ہوں گے۔
(2) جس کی عمر آخر کو پہنچ گئی ہو اور نیک اعمال نہ رکھتا ہو، اس عمل کا ورد کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی عاقبت بالخیر کرے گا۔
(3) جو کوئی کسی جگہ جائے اور اس اسم کو پڑھ لے، وہاں عزت اور توقیر پائے گا اور جو دفع دشمن کے لئے پڑھے گا تو کامیاب ہوگا۔
(4) جو عشاء کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بنائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی آخری عمر پہلی عمر سے بہتر ہوگی۔
اَلظَّاھِرُ جلا جلالہ
ترجمہ: ظاہر اور آشکارا
عدد: 1106
خواص:
(1) جو شخص نماز اشراق کے بعد پانچ سو مرتبہ الظاھر کا ورد کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی آنکھوں میں روشنی اور دل میں نور عطاء فرمائے گا۔
(2) اگر بارش وغیرہ کا خوف ہو تو بکثرت پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو امان پائے گا۔
(3) اگر گھر کی دیوار پر لکھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو دیوار سلامت رہے گی۔
(4) جو سرمہ پر گیارہ بار پڑھ کر آنکھوں میں لگائے لوگ اس پر مہربانی کریں گے۔
(5) جو جمعہ کے دن پانچ سو بار پڑھے گا، اس کا باطن پر نور ہوگا اور بفضل باری تعالیٰ دشمن مغلوب ہوگا۔
(6) یہ ارباب مکاشفات کا ذکر ہے اور اسم الحمید کے مطابق ہے۔(جاری ہے)

Comments (0)
Add Comment