اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

اَلْبَرُّ جل جلالہ
ترجمہ: نہایت احسان کرنے والا
عدد: 202
خواص:
(1) جو کوئی شراب خوری یا زنا کاری جیسی بیماریوں میں گرفتار ہو، وہ روزانہ سات بار یہ اسم پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کا دل گناہوں سے ہٹ جائے گا۔
(2) جو اس کو ہوا وغیرہ کی آفتوں کے ڈر سے پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو امن میں رہے گا۔
(3) جو شخص حب دنیا میں مبتلا ہو، اس اسم کو بکثرت پڑھنے سے بفضل الٰہی دنیا اس کے دل سے جاتی رہے گی۔
(4) جو کوئی ایک سانس میں سات بار اپنے لڑکے پر پڑھ کر اسے حق تعالیٰ کے سپرد کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ بچہ بلوغ تک تمام آفات سے محفوظ رہے گا۔
(5) جو کوئی اس اسم کو پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو عزیز خلائق ہوگا۔
(6) یہ اسم خشکی اور سمندر کے مسافر کے لئے امان ہے۔
(7) جو اپنے بچے کے سر کے درمیان پر پندرہ بار پڑھ کر یہ دعا پڑھے:
اللھم ببرکۃ ھذ الاسم ربہ لا یتیما ولا لئیما
حق تعالیٰ نے چاہا تو یہ دعا قبول ہوگی اور بچہ یتیم ہوگا اور نہ لئیم (کمینہ)۔
(8) گناہ کبیرہ کا مرتکب اگر سات سو بار پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو گناہوں سے توبہ کی توفیق پائے گا۔
(9) اگر اس کے ساتھ اسم الرحیم ملا کر ’’یا بر یا رحیم‘‘ پڑھا جائے تو یہ قبولیت کے زیادہ قریب ہے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment