اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

مَالِکُ الْمُلْکِ جل جلالہ
ترجمہ: ملکوں کا بادشاہ… عدد: 211
خواص… (1) جو شخص یا مالک الملک کو ہمیشہ پڑھتا رہے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کو غنی اور لوگوں سے بے نیاز فرمادے گا اور وہ کسی کا محتاج نہیں رہے گا۔
(2) جو بادشاہ کسی ملک کو فتح کرنا چاہتا ہو، وہ اس اسم کو بہت زیادہ پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو کامیاب ہوگا۔
(3) جو یا مالک الملک ویاذا الجلال والاکرام بہت پڑھے گا، اگر فقیر ہوگا تو غنی ہو جائے گا، مگر یہ اسم کمال جلال رکھتا ہے۔
(4) جو بادشاہ اپنی حکومت کا استحکام چاہتا ہو، وہ اس اسم کو بکثرت پڑھے۔
ذوالجلال و الاکرام جل جلالہ
ترجمہ: عظمت و جلال اور انعام اکرام والا
عدد: 1098
خواص… (1) جو شخص کثرت سے یا ذا الجلال والاکرام پڑھتا رہے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کو عزت و عظمت اور مخلوق سے استغنا فرما دیں گے۔
(2) بعض اس کو اسم اعظم کہتے ہیں، جو شخص ’’یا ذا الجلال و الاکرام بیدک الخیر و انت علی کل شیٔ قدیر‘‘ سو بار پڑھ کر پانی دم کرے گا اور وہ پانی بیمار کو پلائے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو بیمار شفاء پائے گا۔ اگر دل غمگین ہو، اس عمل سے بفضل باری تعالیٰ مسرور ہوگا۔
(3) جو کوئی روزانہ پابندی سے تین سو تینتیس بار مالک الملک ذوالجلال والاکرام پڑھے گا تو دنیا اس کی فرمانبردار رہے گا۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment