ہر مجلس کے آخر میں
جب کسی مجلس میں دیر تک باتیں کی گئی ہوں تو آخر میں یہ کلمات کہہ لینے چاہئیں۔ انشاء اللہ مجلس میں باتوں کے دوران کوئی اونچ نیچ ہوگئی ہوتو معاف ہوجائے گی:۔
سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ (ابن السنّی ص 120 )
ترجمہ: یا اللہ ! میں آپ کی پاکی بیان کرتا ہوں اور آپ کی حمد کرتا ہوں ، آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ، میں آپ سے مغفرت مانگتا ہوں اور آپ کے حضور توبہ کرتا ہوں۔
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ جو شخص یہ چاہے کہ اسے پیمانہ بھر بھر کر(ثواب) ملے تو وہ اپنی مجلس کے آخر میں یا مجلس سے اٹھتے وقت یہ کلمات کہا کرے:
سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ وَسَلٰمٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔(کتاب الاذکار بحوالہ ابو نعیم ص 382 )
ترجمہ: تمہارا پروردگار جو رب العزت ہے، ان تمام باتوں سے پاک ہے جو یہ لوگ (یعنی کفار اور مشرکین) اس کے لئے بیان کرتے ہیں ، اور سلام ہو رسولوں پر، اور تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔
٭٭٭٭٭