اسما الحسنی-مشکلات کا حل

اَلْمُغْنِیْ جل جلالہ
ترجمہ: بے نیاز و غنی بنا دینے والا
عدد: 1100
خواص… (1) جو شخص اول اور آخر میں گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو مرتبہ وظیفہ کی طرح یہ اسم پڑھے تو حق تعالیٰ اس کو ظاہری و باطنی غنا عطاء فرمائے گا۔ یہ عمل فجر یا عشاء کی نماز کے بعد کرے اور اس کے ساتھ سورئہ مزمل بھی تلاوت کرے۔
(2) جو کوئی اس اسم کو بکثرت ہر زور بلاناغہ پڑھا کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ غنی ہو جائے گا اور جو کوئی اس کو لکھ کر اپنے پاس رکھے، کبھی فقیر نہ ہو۔
(3) جو کوئی دس جمعوں تک ہر جمعہ کو ہزار بار یا دس بار یہ اسم پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو مخلوق سے بے پروا ہوگا۔
(5) جو بہت مفلس ہو، فجر کے وقت فرض وسنت کے درمیان دو سو بار اور ظہر، عصر اور مغرب کے بعد دو سو بار اور عشاء کے بعد تین سو بار پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو غنی ہوگا۔
(6) جو گیارہ سو بار روزانہ پڑھا کرے، اسے صفائیٔ قلب حاصل ہوگی۔
(7) جو روزی میں وسعت کے لئے گیارہ سو مرتبہ یا مغنی اور با تسمیہ گیارہ سو بار لاحول اور بے تسمیہ سو بار درود شریف اور دو دفعہ مزمل پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو ازحد نفع پائے گا۔
(8) جس جگہ تکلیف ہو، یہ اسم پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے اس جگہ ملا جانے سے حق تعالیٰ نے چاہا تو تندرست ہو جائے گا۔
(9) جو شخص روزانہ گیارہ سو اکیس بار یہ اسم پڑھتا رہے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کا ہاتھ کبھی محتاج نہیں ہو گا۔
(10) اسم المغنی، ذوالجلال والاکرام کے مطابق ہے۔
(11) جو کوئی سورہ والضحیٰ پڑھ کر یہ اسم پڑھے گا، پھر کہے گا:
اللھم یسرنی للیسر الذی یسرتہ لکثیر من خلقک واغننی بفضلک عمن سواک
رب تعالیٰ اس کے لئے مددگار (غیبی) بھیجے گا۔
(جاری ہے)

Comments (0)
Add Comment