اسماالحسنیٰ-مشکلات کا حل

اَلصَّبُوْرُ جل جلالہ
ترجمہ: بڑا بردبار
عدد: 298
خواص:
(1) جو شخص طلوع آفتاب سے پہلے سو مرتبہ اس اسم کو پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ مصیبت سے محفوظ رہے گا اور دشمنوں، حاسدوں کی زبانیں بند رہیں گی۔
(2) جو کوئی کسی بھی طرح مصیبت میں گرفتار ہو، وہ ایک ہزار بیس مرتبہ اس اسم کو پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس سے نجات پائے گا اور اطمینان قلب نصیب ہوگا۔
(3) جو کوئی اس اسم کو بہت پڑھے رنج دور ہو اور سرور حاصل ہوگا۔
(4) واسطے تمام حاجات کے اس اسم کو دو سو اٹھانوے بار ہر روز پڑھے۔
(5) جس کو درد، رنج یا مصیبت پیش آئے، 33 بار اس اسم کو پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اطمینان حاصل ہوگا۔
(6) اگر آدھی رات یا دوپہر کو مداومت کرے گا، دشمنوں کی زبان بندی، خوشنودی اور بادشاہ کی رضا مندی حاصل ہوگی، یہ اسم دلوں کے غضب اور رنج و غم دور رکھنے کی خاصیت رکھتا ہے۔
(7) یہ اسم اہل مجاہدات کا ورد ہے کہ اس کے ذریعے انہیں ثابت قدمی نصیب ہوتی ہے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment