جب کسی صاحب اقتدار کا خوف ہو
جب حکومت یا کسی صاحب اقتدار کی طرف سے کوئی خطرہ ہو تو یہ کلمات کہے :
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ سُبْحَانَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ عَزَّ جَارُکَ وَجَلَّ ثَنَاؤُکَ وَلَااِلٰہَ غَیْرُکَ۔(ابن السنی ص 93 )
ترجمہ : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو حلم اور کرم والا ہے، پاک ہے ساتوں آسمانوں اور عرش عظیم کا پروردگار تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تیری پناہ زبردست ہے، تیری تعریف عظمت والی ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
سفر سے واپسی پر
جب کوئی شخص سفر سے واپس آئے اور اپنے وطن کی علامتیں نظر آنے لگیں تو یہ کلمات کہے:
ائِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ، لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ
ترجمہ : ہم سفر سے لوٹ آئے، ہم گناہوں سے توبہ کرتے ہیں، ہم (ہر حال میں) عبادت گزار ہیں اور اپنے پروردگار کی حمد و ثنا کرتے ہیں۔
بلکہ بہتر یہ ہے کہ گھر میں داخل ہونے تک مسلسل یہ کلمات کہتا رہے۔