قید سے حفاظت اور خلاصی:
1۔ جو شخص یہ اسم (اَلرَّزَّاقُ) ایک سو بار قیدی کے لئے پڑھے گا، اسے خلاصی ملے گی۔
2، جو کسی موذی کے پنجہ میں گرفتار ہو، وہ اَلْخَبْیِرْ کو بکثرت پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو خلاصی نصیب ہو گی۔
3، اگر قیدی آدھی رات کو سر ننگا کر کے ایک سو آٹھ بار اَلْحَقُ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو قید سے خلاصی نصیب ہو گی۔
4، جو شخص 89 بار اَلْمُحْی پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ ہر طرح کے قید و بند سے محفوظ رہے گا اور جس کو کسی سے جدائی کا اندیشہ ہو یا قید کا خوف ہو اس کو بکثرت پڑھے۔
5، جو کوئی سحری کے وقت سجدے میں سر رکھ کے ایک سو پندرہ یا ایک سو پچیس مرتبہ اَلصَّمَدُ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو کسی ظالم کے ہاتھ گرفتار نہ ہو گا اور کوئی دشمن اس پر فتح نہ پائے گا۔
6۔ جو کسی مظلوم کو ظالم کے ہاتھ سے چھڑانا چاہے، یَا رَوُفُ دس بار پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ ظالم اس کی سفارش قبول کرے گا۔
7۔ اگر وضو کے وقت ہر عضو کو دھوتے وقت اسم اَلْقَادِرُ پڑھتا جائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو کسی ظالم کے ہاتھ گرفتار نہ ہو گا۔
تلاش گمشدہ:
1۔ جس کا مال یا بیٹا گم ہو گیا ہو اگر وہ پانچ ہزار بار اَلْخَالِقُ کا ورد کرے تو وہ گمشدہ واپس آجائے گا۔
2۔ اگر کسی کی کوئی چیز گم ہو گئی ہو، تو بکثرت اَلْرَقَیبُ کا ورد کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے واپس مل جاتی ہے۔
3۔ اگر کوئی چیز گم ہو جائے تو ایک چوکور کاغذ لے کر ہر کونے پر اس اسم (اَلْحَقُ) کو لکھے اور آدھی رات کو ہتھیلی پر کاغذ رکھ کر آسمان کے نیچے کھڑا ہو جائے اور ایک سو ننانوے بار پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو گمشدہ چیز مل جائے گی۔
4۔ جس شخص کا مال چوری ہو گیا ہو، وہ اَلْمُبْدِی کو پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو مال مل جائے گا۔
5۔ گمشدہ شخص کو واپس بلانے کے لئے جب گھر کے تمام افراد سو جائیں تو گھر کے چاروں کونوں میں ستر ستر بار یَا مُعِیْدُ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو سات روز میں واپس آ جائے گا یا پتہ چل جائے گا۔
6۔ اگر کوئی چیز گم ہو جائے تو ااَللّٰھُمْ یَا جَامِعَ النَّاسِ لِیَوْم لَارَیْبَ فِیْہِ اِجْمَعْ ضِالّتِی پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ چیز مل جائے گی اور اپنے بچھڑے ہوئے اقارب سے ملنے کے لئے اَلْجَامِعْ ایک سو چودہ بار کھلے آسمان کے نیچے پڑھنا مفید ہے۔ (جاری ہے)