اگر لیٹنے کے بعد نیند نہ آئے
اگر بستر پر لیٹنے کے بعد نیند نہ آئے تو یہ دعا پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ غَارَتِ النُّجُوْمُ وَھَدَأَتِ الْعُیُوْنُ وَاَنْتَ حَیٌّ قَیُّوْمٌ لاَّ تَأْخُذُکَ سِنَۃٌ وَّلاَ نَوْمٌ، یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ! اِھْدِیْٔ لَیْلِیْ وَاَنِمْ عَیْنِیْ
(حصن حصین)
ترجمہ: یااللہ! ستارے چھپ گئے اور آنکھیں پرسکون ہوگئیں، آپ حیّ و قیوم ہیں، آپ کو نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند، اے حیّ و قیوم، میری رات کو پرسکون بنا دیجیے اور میری آنکھ کو نیند عطا فرما دیجیے۔
اگر سوتے ہوئے نیند اُچٹ جائے
اگر سونے کے دوران آنکھ کھلے اور نیند اُچٹ جائے تو یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَمَا اَظَلَّتْ وَرَبَّ الْاَرْضِیْنَ وَمَا اَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّیَاطِیْنِ وَمَا اَضَلَّتْ، کُنْ لِّیْ جَارًامِّنْ شَرِّ خَلْقِکَ اَجْمَعِیْنَ۔ اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیَّ اَحَدٌ مِنْھُمْ اَوْ اَنْ یّطْغٰی عَزَّ جَارُکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ
(حصن حصین)
ترجمہ: اے اللہ! ساتوں آسمانوں اور ہر چیز کے پروردگار جس پر وہ سایہ فگن ہیں اور زمینوں کے اور ہر اس چیز کے پروردگار جسے یہ زمینیں اٹھائی ہوئی ہیں اور تمام شیطانوں کے اور ہر اس چیز کے پروردگار جسے انہوں نے گمراہ کیا، آپ اپنی تمام مخلوقات کے شر سے ہمارے محافظ بن جائیے، ایسا نہ ہو کہ ان میں سے کوئی مجھ پر زیادتی یا ظلم کرے، آپ کی پناہ زبردست ہے اور آپ کا نام برکت والا ہے۔
٭٭٭٭٭