روزی میں برکت
6۔ جو کوئی اپنا ہاتھ سینے پر رکھ کر نماز فجر کے بعد اکتہر (71) بار اسم مبارک الفتاح پڑھا کرے گا تو اس کا دل پاک اور منور ہو جائے گا اور اس کے رزق میں برکت عطاء کی جائے گی۔
7۔ جو چاشت کی نماز کے بعد دس بار الباسط پڑھا کرے گا، اسے ہر معاملے میں کشادگی نصیب ہوگی اور حق تعالیٰ نے چاہا تو کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوگا اور جو دس بار آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر پڑھے اور پھر اپنے ہاتھ چہرے پر پھیرے تو اس کے لئے غناء کا ایک دروازہ کھول دیا جائے گا اور جو کوئی سحر کے وقت آنکھیں بند کرکے گیارہ مرتبہ یہ اسم پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کرکے منہ پر پھیرے اور پھر آنکھیں کھول کر ہاتھوں کو دیکھے اس دن بھوکا نہ رہے گا، مگر پھر بہتر 72 بار پڑھ کر یہ دعاء مانگے: ’’اللھم زد، ثم زد ولا تنقص‘‘ اور جو اس اسم کو ہر روز پڑھا کرے اور لکھ کر اپنے پاس رکھے، وہ غیب سے روزی پائے گا۔ جو کوئی تین رات میں سوا لاکھ بار یا باسط ختم کرے اور اول و آخر سو سو بار درود شریف پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے غیب سے روزی ملے گی۔ تین راتوں کے بعد روزانہ سو بار پڑھ لیا کریں۔ جو کوئی اس اسم کو رات کے آخری حصے میں ہاتھ اٹھا کر دس بار کہے تو اس کو ایسی جگہ سے نفع ہو، جس کی امید نہ ہو۔
8۔ جو کوئی ہر نماز کے بعد العدل پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو غیب سے روزی پائے گا اور اس کو نیک عمل کی توفیق ہوگی۔
9۔ جو شخص 133 مرتبہ یا لطیف پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے رزق میں برکت ہوگی اور جو اس اسم کو روزانہ ایک سو تہتر بار پڑھے، اس کو اسباب معیشت نصیب ہوں گے۔ امراض سے صحت کے لئے ہر روز تحیۃ الوضو کے بعد سو بار پڑھنا بہت مفید ہے۔
10۔ جو کوئی الحلیم کو کاغذ پر لکھ کر پھر اس کو دھوئے اور پانی اپنی کھیتی پر چھڑک دے، حق تعالیٰ نے چاہا تو زراعت کی ہر آفت سے حفاظت رہے گی اور کمال کو پہنچے گی اور اس میں برکت ہوگی۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭