ہم نے تم کو بنایا، پھر کیوں نہیں سچ مانتے، بھلا دیکھو تو جو پانی تم ٹپکاتے ہو، اب تم کو اس کو بناتے ہو یا ہم ہیں بنانے والے؟ ہم ٹھہرا چکے تم میں مرنا اور ہم عاجز نہیں اس بات سے کہ بدلے میں لے آئیں تمہاری طرح کے لوگ اور اٹھا کھڑا کریں تم کو وہاں جہاں تم نہیں جانتے اور تم جان چکے ہو پہلا اٹھان، پھر کیوں نہیں یاد کرتے اور تم جان چکے ہو پہلا اٹھان، پھر کیوں نہیں یاد کرتے؟ بھلا دیکھو تو جو تم بوتے ہو، کیا تم اس کو کرتے ہو کھیتی یا ہم ہیں کھیتی کر دینے والے؟ اگر ہم چاہیں تو کر ڈالیں اس کو روندا ہوا گھاس، پھر تم سارے دن رہو باتیں بناتے، ہم تو قرض دار رہ گئے، بلکہ ہم بے نصیب ہوگئے، بھلا دیکھو تو پانی کو جو تم پیتے ہو، کیا تم نے اتارا اس کو بادل سے یا ہم ہیں اتارنے والے؟ اگر ہم چاہیں کر دیں اس کو کھارا، پھر کیوں نہیں احسان مانتے بھلا دیکھو تو آگ جس کو تم سلگاتے ہو، کیا تم نے پیدا کیا اس کا درخت یا ہم ہیں پیدا کرنے والے؟ ہم نے ہی تو بنایا وہ درخت، یاد دلانے کو اور برتنے کو جنگل والوں کے، سو بول پاکی اپنے رب کے نام کی، جو سب سے بڑا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭