اسما الحسنی-مشکلات کا حل

روزی میں برکت:
20۔ جو شخص ’’یَا مَالِکَ الْمُلْکِ‘‘ کو ہمیشہ پڑھتا رہے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کو غنی اور لوگوں سے بے نیاز فرما دے گا اور وہ کسی کا محتاج نہیں رہے گا اور جو ’’یا مالک الملک ویا ذالجلال والاکرام‘‘ بہت پڑھے گا، اگر فقیر ہوگا تو غنی ہو جائے گا۔
21۔ جو شخص ستر بار روزانہ ’’یا غنی‘‘ پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے مال میں برکت عطاء فرمائے گا اور وہ کسی کا محتاج نہ رہے گا۔ جو کوئی اس اسم کو ایک ہزار بار پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ محتاج نہ ہو، مالدار ہوجائے اور جو اس کو اپنے پاس رکھے، مفلس نہ ہو۔ جو کوئی اس کو لکھ کر اپنے مال میں رکھے، برکت ہوگی۔ جو کوئی جمعرات کے دن ہزار بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو دولت پائے گا۔ جو شخص جمعہ کی نماز کے بعد 70 بار پابندی سے یہ دعا پڑھے گا، رب تعالیٰ اسے غنی فرما دے گا۔
اللھم یا غنی یا حمید یا مبدئی یا معید یا فعال لما یرید یا رحیم یا ودود اکفنی بحلالک عن حرامک و بطاعتک عن معصیتک و بفضلک عمن سواک
22۔ جو شخص اول و آخر میں گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو مرتبہ وظیفہ کی طرح ’’المغنی‘‘ پڑھے تو رب تعالیٰ اس کو ظاہری و باطنی غناء عطاء فرمائے گا۔
یہ عمل فجر یا عشاء کی نماز کے بعد کرے اور اس کے ساتھ سورۃ مزمل بھی تلاوت کرے اور جو کوئی اس اسم کو ایک ہزار دو سو سڑسٹھ بار ہر روز بلاناغہ پڑھا کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ غنی ہو جائے گا اور جو کوئی اس کو لکھ کر اپنے پاس رکھے کبھی محتاج نہ ہو اور جو مفلس ہو فجر کے وقت فرض و سنت کے درمیان دو سو بار اور ظہر، عصر اور مغرب کے بعد دو سو بار اور عشاء کے بعد تین سو بار ’’المغنی‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ غنی ہوگا اور جو روزی میں وسعت کیلئے گیارہ سو مرتبہ یامغنی اور باتسمیہ گیارہ سو بار لاحول اور بے تسمیہ سو بار درود شریف اور دو دفعہ سورۃ مزمل پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو ازحد نفع پائے گا اور جو روزانہ گیارہ سو اکیس بار یہ اسم پڑھتا رہے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کا ہاتھ کبھی محتاج نہیں ہوگا۔
23۔ جو کوئی اسم باری تعالیٰ ’’الوارث‘‘ کو کثرت سے پڑھتا رہے گا اس کے مال میں برکت ہوگی۔
24۔ اگر روزانہ اسم مبارک الرشید کا ورد رکھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو تمام مشکلات دور ہوجائیں گی اور کاروبار میں خوب ترقی ہوگی۔ (جاری ہے)

Comments (0)
Add Comment