معارف القرآن

ذیل میں ہم ان قرآنی آیات کا ترجمہ پیش کررہے ہیں، جو رسول اکرمؐ کی شان میں نازل کی گئیں۔ امید ہے قارئین ’’امت‘‘ ان آیات سے استفادہ کریں گے۔ (ادارہ)
پس آج یہ رحمت ان لوگوں کا حصہ ہے جو اس پیغمبر نبی امی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی پیروی اختیار کریں، جس کا ذکر انہیں اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا ملتا ہے۔ وہ انہیں نیکی کا حکم دیتا ہے، بدی سے روکتا ہے، ان کے لئے پاک چیزیں حلال اور ناپاک چیزیں حرام کرتا ہے اور ان پر سے وہ بوجھ اتارتا ہے جو ان پر لدے ہوتے ہیں اور وہ بندشیں کھولتا ہے۔ جن میں وہ جکڑے ہوئے تھے، لہٰذا جو لوگ اس پر ایمان لائیں اور اس کی حمایت و نصرت کریں اور اس روشنی کی پیروی اختیار کریں، جو اس کے ساتھ نازل کی گئی ہے۔ وہی فلاح پانے والے ہیں۔ (سورۃ الاعراف، آیت 157)
یہ اللہ کی آیات ہیں، جو ہم ٹھیک ٹھیک تم کو سنا رہے ہیں۔ اور اے محمد! تم یقینا ان لوگوں میں سے ہو جو رسول بنا کر بھیجے گئے۔ (سورۃ البقرۃ، آیت 252)(لوگو) محمد تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، مگر وہ اللہ کے رسول ہیں اور خاتم النبیین ہیں۔ (سورئہ احزاب، آیت، 35)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment