جب کوئی بات بھول جائے
ایک روایت میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔’’جو شخص کوئی بات کہنایا سنانا چاہتا ہو مگر وہ بات بھول جائے تو اسے چاہئے کہ مجھ پر درود بھیجے، کیونکہ درود شریف اس بات کا بدل ہوجائے گا اور کچھ بعید نہیں کہ اسے وہ بات یاد بھی آجائے۔(عمل الیوم واللیلۃ ص 78)
جب ہوائیں چلیں
جب تیز ہوائیں چلیں تویہ دعا پڑھنی چاہئے۔
اَللَّھُمَّ اِنَّا نَسْاَلُکَ مِنْ خَیْرِ ھٰذِہِ الرّیْحِ وَ خَیْرِ مَا اُمِرَتْ بِہ وَ نَعْوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ ھِذہِ الرّیْح وَشَرِِّمَا فِیْھَا وَشَرّ مَا اُمِرَتْ بِہ (ابن السنی)
ترجمہ: یا اللہ ! ہم اس ہوا کی بھلائی اور جس چیز کا اسے حکم دیا گیا ہے اس کی اچھائی آپ سے مانگتے ہیں اور اس کے شر سے اور جو کچھ اس میں ہے اس کے شر سے اور جس چیز کا اسے حکم دیا گیا ہے اس کے شر سے آپ کی پناہ مانگتے ہیں۔ ٭
٭٭٭٭٭