پی ایس ایل ٹیموں کا 20 رکنی لائن اپ مکمل

محمد علی اظہر
گزشتہ دنوں پی ایس ایل سیزن فور کیلئے چھ ٹیموں کا 20 رکنی لائن اپ مکمل کر لیا گیا ہے۔ جس میں لاہور قلندرز اور چھٹی ٹیم نے سب سے زیادہ تگڑے کھلاڑی چنے ہیں۔ جبکہ ماہرین کی جانب سے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایونٹ کی تیسری مضبوط ترین ٹیم قرار دیا جارہا ہے۔ گزشتہ ایونٹس کی طرح اس بار بھی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اوسط کھلاڑیوں کی خدمات لینے کی روایت برقرار رکھی۔ دوسری جانب مصباح الحق کو پشاور زلمی کی قیادت نہ مل سکی۔ اسی طرح کراچی کنگز میں زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ برس فروری میں امارات اور پاکستان میں شیڈول پاکستان سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی کیلئے فرنچائزرز کی جانب سے کھلاڑیوں کے چنائو کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ ڈرافٹ مرحلے کے دوران گزشتہ ایڈیشن میں آخری نمبر پر آنے والی دو ٹیموں لاہور قلندرز اور چھٹی ٹیم (سابقہ ملتان سلطانز) کو سب سے زیادہ کھلاڑیوں کے انتخاب کا موقع ملا، کیونکہ ان دونوں ہی ٹیموں نے متعدد کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ سے ریلیز کیا تھا۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کم وسائل کے باوجود لیگ میں شریک ’’چھٹی ٹیم‘‘ نے حیران کن طور پر اسکواڈ میں ایسے پلیئرز شامل کئے، جو دیگر ٹیموں کے مقابلے میں زیادہ تگڑے قرار دیئے جارہے ہیں۔ اس ٹیم کو پیس اٹیک میں سب سے زیادہ ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ میں تباہ کن پرفارمنس دینے والے محمد عباس پہلی بار پی ایس ایل میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں، جو چھٹی ٹیم کے سب سے ستے اور بڑے ٹرمپ کارڈ کی حثیت رکھتے ہیں۔ انگلش آل رائونڈر جو ڈینلی کی آمد بھی چھٹی ٹیم کیلئے سازگار بتائی جارہی ہے۔ اسی دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک (کپتان)، اسٹیون اسمتھ (آسٹریلیا)، شاہد آفریدی، محمد عرفان، جنید خان، شان مسعود، قیس احمد (افغانستان)، نکولس پوران (ویسٹ انڈیز)، محمد عباس، محمد عرفان خان، عمر صدیق، لوری ایونز (انگلینڈ)، نعمان علی، محمد جنید، محمد الیاس، جبکہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں ڈینیئل کرسچن، ٹام مورس، علی شفیق اور شکیل انصر شامل ہیں۔ ادھر ایونٹ کے ابتدائی تین ایونٹس میں ناکام رہنے والی ٹیم لاہور قلندرز نے اس بار بھی اپنی عزت کیلئے کھلاڑیوں کی خریداری کیلئے دل کھول کر سرمایہ کاری کی۔ ان میں سے بڑا نام پروٹیز بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز کا ہے۔ جن کا شمار آئی پی ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔ صرف یہی نہیں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کارلوس بریتھ ویٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ انہیں انٹرنیشنل لیگز میں ہائی ویلیو پلیئر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ بحیثیت اوپنر بڑی اننگ کھیلنے کی صلاحیتوں سے لیس ہیں۔ لاہور قلندرز کے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، یاسر شاہ، کارلوس بریتھ ویٹ (ویسٹ انڈیز)، کوری اینڈرسن اور اینٹن ڈیوسچ (نیوزی لینڈ)، راحت علی، سندیپ لیمی چین (نیپال)، شاہین شاہ آفریدی، آغا سلمان، سہیل اختر، حسان خان، حارث سہیل، محمد عمران، عمیر مسعود، جبکہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں برینڈن ٹیلر، گوہر علی، اعزاز چیمہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کنگز کے ٹیم مالکان نے زیادہ کھلاڑی تبدیل نہیں کئے۔ کراچی کنگز میں بابر اعظم، محمد عامر، کولن منرو (نیوزی لینڈ)، کون انگرام (جنوبی افریقہ)، عماد وسیم (کپتان)، عثمان شنواری، روی بوپارہ (انگلینڈ)، محمد رضوان، سکندر رضا (زمبابوے)، اویس ضیا، اسامہ میر، آران سمرز (آسٹریلیا)، سہیل خان، افتخار احمد، علی عمران، ابرار احمد، جبکہ سپلیمٹری کھلاڑیوں میں عامر یامین، بین ڈنک، لیام لیونگ اسٹون اور مجاہد علی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اوسط کھلاڑیوں کی خدمات کی روایت برقرار رکھی۔ جبکہ ٹیم میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں نے کپتان سرفراز کو ’’دھوکہ‘‘ نہ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈی جے براوو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے پر خوش ہوں اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’پی ایس ایل کے لیے منتخب کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شکر گزار ہوں اور 2006ء کے بعد پہلی بار پاکستان آؤں گا‘‘۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 450 وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈین کرکٹ اسٹار نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرئز کے چاہنے والوں کے لیے اپنا مشہور گانا ’چیمپئن‘ بھی گایا۔ خیال رہے کہ 2016ء میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں براوو نے تین وکٹیں حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کو دوسری بار ورلڈ چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اسی طرح شین واٹسن بھی پاکستان آنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد (کپتان)، سہیل تنویر، محمد نواز، رلی روسو (جنوبی افریقہ)، فواد احمد (آسٹریلیا)، انور علی، سعود شکیل، محمد اصغر، دانش عزیز، احسن علی، غلام مدثر، نسیم شاہ، جبکہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں ہیری گرنی، احمد شہزاد، اعظم خان اور جلت خان شامل ہیں۔ اسی طرح پشاور زلمی میں وہاب ریاض، حسن علی، کیرون پولارڈ اور ڈیرن سیمی (ویسٹ انڈیز)، کامران اکمل، مصباح الحق، لیام ڈاسن اور ڈیوڈ ملان (انگلینڈ)، عمر امین، عمید آصف، خالد عثمان، وین میڈسن (جنوبی افریقہ)، صہیب مقصود، جمال انور، ثمین گل، نبی گل، جبکہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں وقار سلام خیل، کرس جورڈن، ابتسام شیخ اور سمیع اللہ آفریدی شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ لیوک رونچی (نیوزی لینڈ)، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد سمیع، آصف علی، ای این بیل (انگلینڈ)، رومان رئیس، سمیت پٹیل (انگلینڈ)، فل سالٹ (ویلز)، صاحبزادہ فرحان، ظفر گوہر، وقاص مقصود، حسین طلعت، کیمرون ڈیلپورٹ (جنوبی افریقہ)، محمد موسیٰ، ناصر نواز، جبکہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں وین پارنیل، ظاہر خان، عماد بٹ، رضوان حسین پر مشمتل ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری 2019ء کو رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ ٭
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment