اسما الحسنیٰ- مشکلات کا حل

بیماریوں کا علاج:
(14) جو کوئی الشکور اکتالیس بار پانی پر پڑھے اور وہ پانی اپنی آنکھوں پر چھڑکے اور رات کو وہ پانی پئے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے بدن اور دل کو شفاء ملے گی اور اس کی نظر تیز ہو جائے گی اور جس کو ضیق النفس (دمہ) یا تکان یا گرانی اعضاء ہو تو اس کو لکھ کر بدن پر پھیرلے اور پی لے تو نفع ہو۔
اگر کمزور نظر والا اپنی آنکھ پر پھیرے، حق تعالیٰ نے چاہا تونگاہ میں ترقی ہوگی اور جس شخص کی آنکھوں کی روشنی جاتی رہی، وہ اس اسم کو اکتالیس بار ہر روز پڑھ لیا کرے اور لعاب دھن اپنی آنکھوں پر لگا دے اور پانی دم کر کے پئے، حق تعالیٰ نے چاہا تو روشنی برقرار ہو جائے گی۔
(15) جو شخص ورم یعنی سوجن پر تین بار العلی پڑھ کر پھونکے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو صحت پائے گا۔
(16) جو شخص نو دفعہ کسی بیمار پر الکبیر پڑھ کر دم کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو بیمار تندرست ہو۔
(17) جو کسی بیمار پر چالیس ہفتے تک ستر ستر بار الحفیظ روز پڑھ کر دم کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ تندرست ہو جائے گا۔
(18) جس کی آنکھ سرخ اور درد کرتی ہو، وہ دس بار المقیت پڑھ کر دم کرے۔
(19) جو کوئی پھوڑے پھنسی پر تین بار الرقیب پڑھ کر پھونک دے، حق تعالیٰ نے چاہا تو شفاء حاصل ہوگی۔
(20) اگر اسقاط حمل کا خطرہ ہو تو حاملہ عورت پر سات مرتبہ الرقیب پڑھنا مفید ہے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment