جب قرض کی ادائیگی کی فکر ہو
جب کسی پر قرض ہوجائے اور اسے ادا کرنے کی فکر ہو تو یہ دعا مانگے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالُحُزْنِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الُعَجْزِ وَاْلکَسَلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الُجُبْنِ وُالُبُخْلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ غَلَبَۃِ الدَّیْنِ وَقَھْرِ الرِّجَالِ۔(ابو دائود)
ترجمہ : یا اللہ ! میں فکر اور غم سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں اور عاجزی اور سستی سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں اور بزدلی اور بخل سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں اور قرض کے غالب آجانے اور لوگوں کے مسلط ہوجانے سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں۔(یہ دعا صبح و شام کرنی چاہئے)
جب درخت سے پہلا پھل اتارے
جب کسی درخت پر پہلی بار پھل دیکھے، یا پہلی بار پھل اتارے تو یہ دعا کرے۔
اَللَّھمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ ثَمَرِنَا وَبَارِکْ لَنَا فیِ مَدِیْنَتِنَا(ابن السنی ص 76)
ترجمہ : یا اللہ ! ہمارے پھل میں برکت عطا فرمائیے اور ہمارے شہر میں برکت عطا فرمائیے۔
٭٭٭٭٭