بیماریوں کا علاج:
(21) جو کوئی درد سر کے لئے تین بار المجیب پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو درد سر دور ہوگا۔
(22) جس کو بچھو کاٹ لے، وہ ستر بار الواسع پڑھ کر دم کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو زہر اثر نہ کرے گا۔
(23) جو کوئی کسی موذی مرض مثلاً برص، آتشک، جذام وغیرہ میں گرفتار ہو، وہ چاند کی 13، 14، 15 تاریخ کو روزے رکھے اور افطار کے بعد بکثرت اس اسم المجید کو پڑھا کرے اور پانی پر دم کر کے پئے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ مرض دور ہو جائے گا اور بیس دن تک روزے رکھ کر افطار کرتے وقت ستاون مرتبہ المجید پڑھنا موذی امراض کے لئے مفید ہے اور جو گرمیوں میں اس اسم کو پڑھے گا، تشنگی سے مامون رہے گا۔
(24) جس عورت کا دودھ نہ آتا ہو، اس کو کاغذ پر اسم مبارک المتین لکھ کر پلائیں، حق تعالیٰ نے چاہا تو خوب دودھ ہوگا۔
(25) اگر گونگا آدمی المجید لکھ کر گھول کر پیتا رہے، زبان سے صاف باتیں کرے اور جو سورۃ فاتحہ کے بعد یہ اسم لکھ کر کسی مریض کو پلا دے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے شفاء ملے گی۔
(26) جو شخص بیمار ہو، وہ بکثرت المحی کا ورد کرے یا کسی دوسرے بیمار پر دم کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو صحت یاب ہو جائے گا اور جو کوئی درد یا ریح یا کسی عضو کے ضائع ہونے سے خائف ہو، اس اسم المحی کو سات بار پڑھ کر دم کرے، تندرست ہو جائے گا اور جو ہفت اندام کے درد کو دور کرنے کیلئے سات روز تک سات سات بار پڑھ کر دم کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو تندرست ہوجائے گا۔
27۔ جو کوئی سانپ کے کاٹے پر ایک سو ایک بار الواحد الاحد پڑھ کر دم کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو سانپ کا کاٹا ہوا مریض تندرست ہوجائے گا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭